440

ایپکا بونیرانتخابات،کابینہ مکمل ،عبد الغفور خان چیئرمین ،میاں قریش سینئر نائب صدر منتخب

بونیر شوکت بونیری
ایپکا بونیرانتخابات،کابینہ مکمل ،عبد الغفور خان چیئرمین ،میاں قریش سینئر نائب صدر منتخب،ایپکا کی حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،کلرکس برادری کے مسائل کی حل اولین ترجیح ہے ،ہر فورم پر آواز اٹھاوں گا،نومنتخب چیئرمین غفورخان کا تین سالہ انتخاب کے موقع پرخطاب،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بونیرکی انتخابات مکمل ہوگئی ،تین سال کیلئے بلامقابلہ عبدالغفور خان چیئر مین ، وزیر ذادہ صدر ،میاں قریش سینئر نائب صدر ،سیدرشید نائب صدر ،اور دیگر کابینہ میں ثناءگل ،نسیم الحق چغرزئی ،شیرذادہ ،جاوید اقبال ،اظہر سعید ،مظفر شاہ ،افتخار ندیم ،بخت رحمان ،عبدالوحدشامل ہیں ،نومنتخب چیئرمین عبد الغفورخان نے کہاکہ گزشتہ کی طرح اس بار بھی اپنے برادری کے ساتھیوں کی بے لوث خدمت کرو ںگا،اور ہر فورم پر آواز اٹھاکر کلرکس برادری کی جائیز حقوق کے لئے کو شیش جاری رکھوں گا ،انہوں نے کہاکہ صوبائی الیکشن آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بونےر کے لئے تیرہ رکنی کابینہ کی بلامقابلہ تین سال کے لئے نامزدگی جاری کردی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبہ سمیت بونیر میں کلرکس برادری کو بہت سے مسائل کا سامناہے ،بونیرکیلئے منتخب کابینہ کلرکس برادری کے تمام مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کرکے محنت کریں گے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں