351

سینئرسول جج کے عدالت میں نائب قاصد اور پیادگان کی ایک ایک پوسٹ کیلئے سینکڑوں امیدواروں کی ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل

شوکت بونیری (بونیر ٹی وی) سینئرسول جج کے عدالت میں نائب قاصد اور پیادگان کی ایک ایک پوسٹ کیلئے سینکڑوں امیدواروں کی ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل ،نائب قاصد کے ایک پوسٹ کیلئے482امیدواروں کے درمیان قرعہ اندازی کرکے خوش قسمت فضل واحد ساکن چینہ ڈھیرئی کو ملازمت دی گئی جبکہ پراسس سرور کیلئے مشتاق حسین سکنہ بگڑہ کو میرٹ پر نوکری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے نمائندہ محمد حسیب ، سینئر سول جج فضل گل اور دیگر سٹاف کی نگرانی میں نائب قاصد اور پیادہ گان کی ایک ایک پوسٹ کیلئے 482اور 312امیدواروں نے درخواستیں دئے تھے جن کیلئے ہائی کورٹ کے ہدایات پر قرعہ اندازی اور میرٹ پالیسی کے تحت ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل ہونے کے بعد دونوں ملازمتوں کیلئے تمام قواعد و ضوابط مکمل ہوئے اور تمام امیدواران کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے تحت پہلے بیس بیس امیدواران چن لئے گئے جن کیلئے باقاعدہ ٹیم کے موجودگی میں صاف و شفاف انٹرویو کی گئی۔

نائب قاصد کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے بیس امیدواروں میں فضل واحد ساکن ڈھیرئی جبکہ پیادہ گان کی شارٹ لسٹ کئے گئے بیس امیدواروں میں سے میرٹ کے تحت ایم بی اے کرنے والے ذہین امیدوار مشتاق حسین آف بگڑہ کو ملازمت دینے کی سفارشات دی گئی ،تمام امیدواروں نے طریقہ کارکو تسلی بخش قرار دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں