نواز شریف کو سزا کیوں ہوئی تھی؟ سزا جائز تھی یا نا جائز؟

سزا اور معطلی

میاں محمد نواز شریف (ولادت : 25 دسمبر، 1949ء، لاہور) پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم اور پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سربراہ۔ نواز شریف تین بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور آخری بار ء2013 تا 2017ء وزیر اعظم پاکستان پر رہے۔ اس سے پہلے 1985 تا 1990 وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، تقریباً 10 ماہ تک چلنے والے کیس میں ملزمان اپنے دفاع میں کوئی شہادت پیش نہیں کرسکے، جس پر انہیں مجرم قرار دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کو میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل کر دیں.
اوپر بیان کردہ فیصلوں سے مختلف سوالات جنم دے رہے ہیں

1. نوازشریف کو سزا کیوں ہوئی تھی. سزا جائیز تھی یا ناجائیز?

2. کیا یہ جائیز تھی?

3. اگر جائیز تھی تو پھر سزا معطل کیسی ہوئی. اگر یہ ڈیل اور NRO ہے تو پھر قوم کو اعتماد میں کیوں نہی لیا گیا?

4. اگر ڈیل نہی تو پھر نیب نے کیس کو صیحی طریقے سے پراسیکیوٹ کیوں نہی کیا? کیا دال میں کچھ کالا ہے۔ .

کومینٹ میں رائے ضرور دیجئے

تحریر بخت روم شاہ بونیری

اپنا تبصرہ بھیجیں