596

بونیر پولیس کی بڑی کاروائی، آثار قدیمہ کے غیر قانونی کھدائی کرنے والے گرفتار

بونیر پولیس “شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ”
ایس ایچ او تھانہ چینگلئ انور سعید خان کا بروقت کارروائی. آثار قدیمہ کی غیر قانونی کھدائی کرنے والے ملزمان گرفتار.
تفصیلات کے مطابق دیہہ صواوئ میں مسمیان محمد عارف ولد خان سید سکنہ صواوئ، عزیز الرحمان ولد معمبر خان، زر محمد ولد نور محمد، احمد خان ولد قیمت خان، محمد ظہور ولد حاجی گل غزن، حضرت علیم ولد منور شاہ، علیم شاہ ولد محبت شاہ، شیر بھادر ولد شیرزاد، نوید اختر ولد شیرافضل ساکنان ضلع مردان، دستار علی ولد افسر سید، شمس العارفین ولد محمد شعیب، اسفندیار ولد کچکول ساکنان یارحسین صوابی، میاں سید ولد لعل بادشاہ ساکن پیر بابا دوکڈہ حال کنکوئ جو کہ بذریعہ ایکسویٹر جسکی ڈرائیونگ ولی جان ولد رحیم شاہ ساکن افغان مہاجر کیمپ کوگا آثار قدیمہ بت وغیرہ کی تلاش کیلئے کھدائی شاملاتی رقبہ صواوئ میں مصروف تھے. کھدائی کے
متعلق کوئی قانونی اجازت نامہ نہ پیش کرنے پر تمام ملزمان کو گرفتار کرکے جنکے خلاف باقاعدہ مقدمہ علت نمبر 537 مورخہ 19.09.2018 جرم 147/149 ت پ، 62 انٹی کوینٹی ایکٹ 2016 تھانہ چینگلئ درج رجسٹر کیا گیا.
دوران تفتیش ملزمان سے آلات سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئے اور ملزمان انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کہ دو مزید سائٹوں کی کھدائی پلان کا حصہ تھا. ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھجوایا گیا.

نیوز بشکریہ ڈی سی بونیر فیس بک پیج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں