460

امتحانی ہال نواگئی تحصیل مندنڑمیں کھلی کچھری کا انعقاد

●آج ڈپٹی کمشنر بونیر جناب شفیع اللہ خان صاحب کی زیرصدارت امتحانی ہال بالمقابل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نواگئی میں کھلی کچہری کا انعقاد میں ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ،تمام محکمہ جات کے ضلعی سربراہان اورمنتخب نمائندگان کے علاوہ مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے عوام کےمسائل سنے۔

● عوامی نمائندہ گان اور مقامی افراد سمت دیگر نے مختلف مسائل پیش کئے جسمیں سکولز میں اساتذہ کے کمی، بجلی کے اووبلنگ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،کم وولٹیج& سٹاف کی کمی،پانی پائپ کے بوسیدہ حالت،عارضی تجاوزات ،روڈز کے نگفتہ حالات ،صفائی کے ناقص صورتحال،ہسپتال میں ادویات کے کمی اور پانی کی شدید قلت وغیرہ جیسے مسائل سامنے آئے۔

● ڈپٹی کمشنر صاحب نے غور سے مسائل سنیں بعض کو موقع پر اور کچھ مسائل کو جلد از جلدحل کرنے کے احکامات جاری کئے۔تمام محمکمہ جات کے سربراہان نے موقع پر عوام کے سوالوں کے جوابات خود دیئے۔

●ڈپٹی کمشنر صاحب نے کہا کہ کھلی کچہری میں بیان کئے گئے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ سوفٹ ووئیر بنا چکے ہیں جسکو متعلقہ محکمہ جات کو بھیج دیتے ہیں اور ماہانہ اجلاس میں محکمہ جات کے ضلعی سربراہان سے بازپرس کی جاتی ہیں۔
●ڈپٹی کمشنر صاحب نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور افسران کے درمیان فاصلے کم کرنا ہےاور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم ہر وقت عوام کی خدمت کرتےرہیں گے ڈپٹی کمشنر بونیر اپنی ٹیم کے ساتھ ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔اور عوام بلا جھجک کسی بھی شکایات کی صورت میں میرے پاس آئے۔

بشکریہ ڈی سی بونیر آفیشل فیس بک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں