461

ففتھ جنریشن وار فیئر کیا ہے؟

ففت (5th)جنریشن ﻭﺍﺭ فیئر۔
دور جدید کی خطرناک جنگ جو ملکِ خداداد پاکستان پر لانچ کرکے مسلط کردی گئی ہے۔ﺳﻮﺷﻞ میڈیا ففت جنریشن ﻭﺍﺭ فیئر کا ایک انتہائی مہلک اور اہم ہتهیار ﮨﮯ-
پروپیگنڈے کے اس ہتهیار سے زخمی ہونے والوں کو زخموں کا احساس بهی نہیں ہوتا اور یوں خون بہہ بہہ کر لاغر ہوکر گر جاتے ہیں اور اٹهنے کی سکت بهی نہیں رکهتے۔ یہ جنگ مندرجہ ذیل طریقوں سے لڑی جاتی ہے۔
۱۔ ﺳﺐ سے پہلے ٹارگٹ کردہ ملک کی عمارت ﺟﻦ ﻧﻈﺮیات ﺍﻭﺭ ﻋﻘﺎﺋﺪ پر ﮐﮭﮍﯼ ہوتی ﮨﮯ ﺍنہی بنیادوں ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ملک ﮐﮯ ﺑﺎشندوں کے زہنوں میں شکوک و شبہات ڈالے جاتے ہیں
۲۔ ﺟﺲ ملک کو ٹارگٹ کیا ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻭہاں کی فوج سے ﻋﻮﺍﻡ کو بدظن و بدگماں کر دیا ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﻮﺝ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺩﺭمیان دوریاں بڑهائی جاتی ﮨﯿﮟ
۳۔ فرقہ وارانہ اور لسانی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کیا جاتا ہے
۴۔ ﻋﻮﺍﻡ ﻡﯿﮟ ﻣﺎیوسی پهیلائی جاتی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ غیر ﻣﺤﻔﻮﻅ ہونے کا احساس دلایا ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
۵۔ ﺩﺷﻤﻦ ﺑﻈﺎہر ﻧﻈﺮ نہیں آتا ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺩکهائی دے وہ بهی اکثر ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ ﺟﺎمے میں ہوﺗﺎ ﮨﮯ۔ براہ کرم سوشل میڈیا کو استعمال کرنے والے لوگوں کو اس جنگ کا ضرورپتہ ہونا چاہئے۔ ہر خبر کو شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کرنا بہت ضروری ہے۔
تحریر
صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ (تمغہ خدمت عسکری)
سیاسی و سماجی کارکن پی ٹی آئی بونیر خیبرپختونخواہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں