ذات بقابلہ ریاست

اپ سب کو پتہ ہے کہ جب دن بدن میاں صاحب کے گرد گیرہ تنگ ہوتا جارہاہے تو اپنے ذات کو بچانے کے لیے کبھی خلائی مخلوق کا نام لیا جاتا تو کھبی نادیدہ قوتوں کا. پھر بات یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ ممبئی خملوں کا ذکر کیا جاتا ہے. جس سے قومی لیول پر جو مسائل تھے تو انکو بین الاقوامی لیول پر لیے گئے. آج پاکستان کو اس ایک بیان نے ایسے موڑ پر لا کھڑا کردیا ہے کہ اب واپسی کا کوئی راستہ نہی مل رہا. انڈین چینل پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بار بار اس انٹرویو کا حوالہ دے رہے ہیں.
نااہل وزیراعظم اور جاوید ہاشمی جس خلائی مخلوق کی بات کرتے ہوئے تھکتے نہی تو آج اُس ہی مخلوق کے کرنل نے اپنے اپکو قوم پر قربان کرکے شہید ہوگئے ہیں اور انکے والد صاحب کی بات سنیں انھوں نے کیا کہا.

کرنل سہیل عابد شہید کے سوگواروں میں 3 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں، شہید کے گھر پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر ان کے بھائی اور والد کا کہنا تھاکہ سہیل عابد نے قوم کے لیے قربانی دی، ان کی شہادت پر سرفخر سے بلند ہے۔

اور دوسری طرف نوازشریف کا بیان. جواب اپ خود دیں. کمنٹس پلیز.
تحریر
صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ تمغہ خدمت عسکری
سیاسی و سماجی کارکن پی ٹی آئی بونیر خیبرپختونخواہ

اپنا تبصرہ بھیجیں