333

جنگلات اور پانی کرہ ارض کےلئے ایک بڑا مسئلہ

جنگلات:-

دنیا گلوبل وارمنگ کا شکار ہے۔ آلودگی ماحول اور انسانی صحت کیلئے ایک ابھرتا ہوا خطرہ ہے۔ آلودگی سے بچنے کیلئے درخت اگانا ضروری ہے۔ دیگر ممالک میں ماحولیات سےمتعلق معلومات نصاب میں شامل ہیں۔ لیکن اس بدقسمت ملک کے سیاستدانوں کی نظریں صرف اگلے الیکشن پر ہیں۔ کسی کو بھی ملک کے مستقبل کی فکر نہیں۔ بڑا لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کو ایک ویژن دے.

پانی:-

پانی، جو کہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ حیوانات اور نباتات کے لئے بھی قدرتی نعمت ہے اور جن پر انسانی زندگی کا دارومدار ہے، اس کی بڑھتی قلّت پر اگر ابھی سے لائحہ عمل تیار نہیں کیا گیا اور پوری ذمّہ داری کے ساتھ اس کے تحفظ کی کوششیں نہیں کی گئیں تو آج جس طرح لوگ پینے کے لئے صاف پانی کو ترس رہے ہیں، کل دوسری ضروریات زندگی کے لئے پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آئینگے۔ اس لئے کہ اس وقت دنیا میں صرف 1% پانی پینے کے لائق ہے، باقی کھارا اور آلودہ ہے۔ ایشیا اور افریقہ کے 40% بچے گندہ اور آلودہ پانی کے استعمال کے باعث ان کا جسمانی نشو و نمأ متاثر ہوتا ہے۔ اگر ہم نے اب بھی پانی کے مسئلہ پر توجہ نہیں دی تو وہ دن دور نہیں جب پورے ملک کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترسینگے۔
میری دُعا ہے کہ اللہ پاک عمران کو ملک کا وزیراعظم بنائے. جس طرح انھوں نے کے پی کے میں جنگلات کا مسئلہ خل کیا تو اسطرح پانی کا مسئلہ بھی خل کرے. اور مختلف ڈیم بناکر پانی کو سٹور کیا جائے. خاصکر کالاباغ ڈیم پر کام شروع کیا جائے ورنہ ہم ہمیشہ انڈیا کے محتاج ہونگیں.
تحریر
صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ تمغہ خدمت عسکری
سیاسی و سماجی کارکن پی ٹی آئی بونیر خیبر پختونخواہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں