351

تعلیم کی اہمیت جانئے

تعلیم ہرآمیر, غریب، مرد, عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج اور یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے
آج کا دور کمپیوٹر, ایٹمی ترقی, سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم، انجینئرنگ، وکالت، ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے
جہاں زندگی کے ہر شعبہ میں تعلیم کی اہمیت اتنی ذیادہ ہے تو پھر پاکستانی سیاست میں کیوں نہیں? یہاں میٹرک فیل بھی صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اپنے خدمات پیش کرتا ہے. حالانکے اس کو بخوبی علم ہوتا ہے کہ اسمبلیوں میں قانون سازی ہوتی ہے. جو تعلیم کے بعیر نا ممکن ہے.
ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ قانون سازی کرتے ہوئے ایوان بالا, ایوان زریں اور بلدیاتی نظام میں آنے کے لیے کم از کم تعلیمی کرائٹیریا گرجویشن ہونا چاہئیے. پڑھا لکھا انسان ہی ایک مضبوط نظام کو چلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے.
تحریر و تجزیہ
صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ تمغہ خدمت عسکری
سیاسی و سماجی کارکن پی ٹی آئی بونیر خیبر پختونخواہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں