185

سوشل میڈیا اور پاکستانی قوم

دنیا میں 200 سے ذائد ممالک ہیں. ملک کی عمر 71 سال ہے. آج تک اس ملک میں حکمرانوں نے ایک ورلڈ سٹینڈرڈ/کلاس ہسپتال اور یونیورسٹی نہی بنائی ہے. ملک کا بچہ بچہ مقروض, سوا دو کروڑ بچے سکول سے باہر, 45 فیصد بچوں کو یو این یو ریکیمنڈڈ خوراک نہی مل رہی. ملک تباہی کے دھانے تک پہنچ چکا ہے. لیکن مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ننگا کرنے کے لیے سر تھوڑ کوشش ہو رہی ہے. جس سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے.براہ کرم سنجیدگی سے کام لیں. دشمن کے چالوں کو سمجھا کریں. ہار جیت کا معاملہ حتم ہوچکا ہے. حکومت بن چکی ہے. اپنے ملک کے خاطر حکومت کا ساتھ دیں. ورنہ یہ پانچ سال بھی لڑائی جھگڑوں میں گزر جائینگے.
صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ بونیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں