398

عمران خان کا وزیر اعظم ہونے کے بعد کڑے احتساب کا اعلان

عمران خان کا کہنا تھا کہ
“میں اللہ کا شکر گزار ہوں. جس نے مجھے موقع دیا پاکستان میں تبدیلی لانے کا جس کے لیے یہ قوم 70سالوں سے انتظار کر رہی تھی۔’

انھوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جو تبدیلی ہم لے کر آئیں گے اس کے لیے یہ قوم ترس رہی تھی. سب سے پہلے کڑا احتساب کرنا ہے۔ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا اور مقروض کیا ایک ایک آدمی کو نہیں چھوڑوں گا۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی قسم کا این آر او کسی کو نہیں ملے گا۔ 22 سال کی جدوجہد کے بعد یہاں پہنچا ہوں”

مجھے معلوم تھا کہ میرا لیڈر یہ کام ضرور کریگا. جہاں بہت سارے کام عجلت میں کرنے کی وجہ سے مکمل صیح نہی ہوئے ہیں اسمیں ایک کام صحت کارڈ کی تقسیم بھی تھی. صحت کارڈ جہاں بہت سارے غریبوں میں تقسیم ہوا ہے وہاں کافی سارے مالدار لوگوں کوبھی ملا ہے. جنکی سرے سے ضرورت بھی نہی تھی اور بہت سارےغریب بھی اس حق سے محروم ہوگئے ہیں. میں وزیراعلیٰ کے پی کے اور وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتا ہو کہ یہ سروے دوبارہ کیا جائے. صحت کارڈ کے لسٹ میں سے مالدارلوگوں کا نام خارج کیا جائے اور حقدار اور غریبوں کا نام شامل کیا جائے.
تخریر
بخت روم شاہ بونیری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں