نیٹ فلکس نامی ایک انٹرٹینمنٹ پروائڈر کی ایک نئی ڈرامہ سیریز ہے جس کا نام ہے “مسیحا” اور پورا نام “مسیحا الدجال” ہے.

حضور اکرم صلی اللہ علیہِ وآلہِ وسلم نبیُ الاخرُ الزماں اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں جبکہ ہم آخری اُمت ہیں اسی لیے نبیِ دو جہاں نے اس دُنیا سے پردہ پوشی فرمانے سے پہلے ہمیں قیامت تک آنے والے ہر اچھے برے دن اور ہر بشارت و فتنے سے آگاہ کردیا تھا.

ان میں ایک فتنہ ایسا تھا کہ جس سے نہ صرف نبیِ الاخرُ الزماں نے متنبہ فرمایا بلکہ تمام انبیاءِ اکرام نے اپنی امتوں کو اس فتنہِ عظیم سے خبردار رکھا.
حضور اکرم صلی اللہ علیہِ وآلہِ وسلم کی زبان مبارک سے بیاں شدہ اس فتنے کی ہیبت کا اندازہ لگانے کو یہ بات ہی کافی ہے کہ آپ نے 1400 سال پہلے جب کہ تمام انبیاء کرام بے ہزاروں لاکھوں سال سے اس فتنے سے اپنی امتوں کو آگاہ رکھا.

یہ فتنہ کوئی اور نہیں بلکہ شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار “دجال” ہے. جسے ہم فتنہِ دجال جبکہ یہودی اسے “مسیحا اور اپنا بجات دہندہ” کہتے ہیں.

اس پہ پہلے بھی کافی لکھ چکا ہوں لیکن کل سے ٹوئیٹر پر ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ کرتے”دجال” کے ہیش ٹیگ نے دوبارہ اس پہ لکھنے پر مجبور کیا ہے اور یہ ہر ہر چیز سے ذیادہ ضروری ہے. اس کے ٹرینڈ کرنے کا پیچھے “نیٹ فلکس” نامی ایک انٹرٹینمنٹ پروائڈر کی ایک نئی ڈرامہ سیریز ہے جس کا نام ہے “مسیحا” اور پورا نام “مسیحا الدجال” ہے. اس ڈرامے میں دجال کا کردار ادا کرنے والا اداکار بلغارین اداکار “مہدی دہبی” ہے.

حضور اکرم صلی اللہ علیہِ وآلہِ وسلم نے آج سے 1400 پہلے ہمیں دجال کی تمام نشانیوں سے آگاہ فرما دیا تھا جن میں دجال کا کانا ہونا، دجال کی ایک آنکھ ہونا، دجال کے ماتھے پر کافر واضح لکھا ہونا، اس میں مردے کو زندہ کرنے کی طاقت ہوگی.

اس ڈرامے کا ٹریلر سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص کو ایک عام خوبصورت نوجوان کی شکل میں دکھایا گیا ہے کہ وہ شخص مسیحا ہوگا اور لوگوں کی مدد کرے گا، اچھے کام کرے گا، لوگوں کے دلوں میں اپنے اچھے کاموں سے ایک اپنا اچھا مقام بنائے گا. بڑی بڑی آفتوں میں انسانوں کی مدد کرے گا.
یہ ڈرامہ جنوری 2020 میں نشر کیا جائے گا یہ وہی 2020 ہے جس کے بارے سالوں سے کہتا رہا ہوں کہ 2020 نیو ورلڈ آرڈر کا سال ہوگا اگر خدانخواستہ پاکستان بیچ میں نہ ہوتا.

خیر کل سے اس ڈرامے کا ٹریلر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک ہلچل سی مچ گئی ہے اور مسلم امہ اسے دجال کے آنے سے پہلے اس کی تشہیر کی نشانی بتا رہی ہے جبکہ کفار اسے کہیں مسیحا تو کہیں مسلمانوں میں اس حوالے سے پائے جانے والے خوف کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں.

ذرا اب ہم اصل بات کی جانب بھی آتے ہیں کہ ہمارے لیے کتنے افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ ایک فتنہ جس کے بارے حضور اکرم صلی اللہ علیہِ وآلہِ وسلم نے اتنی اچھی طرح اور اتنا زور دیکر بیاں فرمایا کہ شاید ہی کسی نبی نے اپنی امت کو ایسے آگاہ کیا ہو.

ہماری بدقسمتی بدقسمتی بدقسمتی کہ آپ کی بیان کردہ احادیث پہ مسلمانوں نے تو عمل نہیں کیا بلکہ ہم تو دجال کا نام لینا تک بھی گوارہ نہیں کرتے اور جو دجال کا ذکر کرے میں کئی لوگوں کا انکا مذاق اڑاتے دیکھا ہے کچھ لوگوں کو یہ نعوذباللہ یہ باتیں دقیانوسی اور اولڈ فیشن باتیں لگتی ہیں.

ہمارے منبر پہ بیٹھے معزز علماء کرام و مقررین حضرات دُنیا جہاں کی باتیں بتاتے ہیں. یہاں تک بعض تو ہمیں کھیرا چھیلنا، پٹرول ڈلوانا تک بھی سکھا رہے ہیں، یہ بھی بتا رہے ہیں کہ شعیہ کافر ہیں سُنی کافر ہیں، دیوبندی کافر ہیں بریلوی کافر ہیں مگر دہائیاں ہوئیں منبر سے نہیں سُنا تو ایک دجال کا ذکر نہیں سُنا، ایک اس اہم ترین فتنے سے اپنے لوگوں کو آگاہ کرتے نہیں دیکھا.

جبکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہِ وآلہِ وسلم کی احادیث مبارک کو پڑھ کر سمجھ کر آج یہودی وہ ہر ایک کام کر رہے ہیں جو انکے مطابق انکے مسیحا دجال کی خوشنودی کا باعث بنے اور انہیں آخری جنگوں میں محفوظ رکھے اس لیے دجال کے آنے سے پہلے نہ صرف وہ ساری تیاریاں کیے بیٹھے ہیں بلکہ ان کی موجودہ نسل بھی پوری طرح آگاہ و تیار بیٹھی ہے.

دجال کے حوالے سے پوری دنیا میں منظم کٹر یہودی تنظیم جو دجال کے ہر اول دستہ کا کام کررہی ہیں پوری طرح لُوگوں کے دماغوں کو اپنے سحر میں کرتی جارہی ہیں کل تک جو کچھ ڈھکے چھپے الفاظ میں ہورہا تھا آج وہ سارا کچھ بڑی تیزی سے منظرِ عام پر آ رہا ہے.

جن مسلمانوں کو 1400 سال سارا کچھ بتا دیا گیا تھا وہ اسے اولڈ فیشن باتیں کہتے ہیں لیکن یہودی صدیوں سے اس پر پوری طرح متوجہ ہیں اور ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے دجال کو خوش کرسکیں.
کیا آپ جانتے ہیں دجال کا سب سے بہترین ہتھیار کیا ہے؟
دجال کا سب سے بڑا ہتھیار ہے مائنڈ پروگرامنگ اس مائنڈ پروگرام منگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے میڈیا جو کہ آپکو بہت خوبصورتی سے شیشے میں اتارتا ہے کہ آپکو احساس ہی نہیں ہوتا کل تک لگنے والے گناہ آج گناہ نہیں لگتے، بیہودگی گناہ نہیں لگتی فحاشی گناہ نہیں لگتی بلکہ اس نے دوسرا نام لے لیا انٹرٹینمنٹ.

اسی نیٹ فلیکس کی آنے والی “مسیحا” سیریز میں دجال کو لوگوں کا مسیحا اور خیرخواہ دکھایا جائے گا جبکہ حضرت عیسی اور دجال سے پہلے لوگوں کو دونوں میں کنفیوژ کردینا چاہتے ہیں.

نعوذ باللہ اس ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ جو پہلے حضرت عیسیٰ تھے وہ دجال تھے جبکہ اب جو آئے گا وہ اصل مسیحا ہوگا اور لوگوں کی مدد کرے گا
جبکہ اس کے برعکس حقیقت میں اللہ کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں وہ ہی مسیحا ہیں اور وہ ہی ایک دن آسمانوں سے زمین پر تشریف لا کر جھوٹے مسیحا دجال کا خاتمہ کریں گے.
تو جن لوگوں نے بھی نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن لے رکھی ہے وہ ختم کردیں میڈیا دجالی کھیل اب کھل کر کھیلنے لگا ہے.
تمام دوستوں اور خاص کر علماء کرام سے گزارش ہے کہ لوگوں کو دجال سے متعلق ضرور آگاہ کریں.
اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین.

# AS135
#انوکھاسپاہی

Massiah netflex
The Messiah Movie Netflex Series

اپنا تبصرہ بھیجیں