میڈیا پرصہیونی پراپوگنڈا اور عرب کی تباہی کا صہیونی پلان حقائق پر مشتمل دلچسپ تحریر

تحریر: چودھری صہیب طاہر

دیکھیں یہ ہمارا نامور اور مشہور ترین صحافی کامران خان ہے۔ جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم کا آغاز کر رہا۔ اب پورے میڈیا پر یہ نیا صہیونی پراپوگنڈا چلایا جائے گا۔ ہمارا میڈیا بھی پوری دنیا کے میڈیا کی طرح صہیونیوں کے پیسوں پر پل رہا ہے۔

اسکی سب اے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے بےغیرت عرب حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔ سعودیہ اور دیگر عرب ریاستوں کو اسرائیل نے کشمیر کے معاملے پر بولنے سے منع کر رہا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر تم کچھ مسلمانوں کے حق میں بولے تو عرب سپرینگ کی تیاری کر لو۔ یعنی عرب کی تباہی کی تیاری۔

اس وقت امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں نکال کر انہیں عرب میں منتقل کرنا چاہتا ہے اور پیچھے داعش اور بلیک واٹر کو چھوڑ جائے گا۔ جیسے عراق شام اور لبیا وغیرہ میں کیا۔ کیونکہ ایک بڑی صہیونی گیم کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جس میں پاکستان کو انڈیا سے الجھا کر عرب کی تباہی کی جائے۔ گریٹر اسرائیل اور مسجد اقصٰی کو شہید کرکے وہاں ہیکل سلیمانی کی تیسری تعمیر شروع کی جائے۔

اس حوالے سے گزشتہ کچھ دن پہلے اسرئیلی میڈیا پر ایک آرٹیکل چھپا جسکے مطابق ٹرمپ نے اپنے 2 مشیر اسرائیل کی بزرگ رابی کے پاس یہ پوچھنے کے لیے بھیجے کہ ہمارا مسیحا یعنی درجال کب آ رہا؟
جس کے جواب میں اسے غصہ میں کہا گیا کہ تم امریکہ نے دجال کے آنے کی کیا تیاری کی ؟
کیا تم امریکی یہودی اسرائیل میں آباد ہو گئے؟
جنگ ہرمجدون کی تم نے کیا تیاری کی ہے؟
ہمارے مسیحا کی آمد بہت قریب ہے۔

یہی وجہ ہے کہ امریکہ افغانستان سے عرب منتقل ہونا چاہتا۔ عرب میں جنگ ہرمجدون شروع کرنا چائتا اسکے ساتھ ساتھ گریٹر اسرائیل اور ہیکل سلیمانی کی تیسری تعمیر شروع کردی جائے گی۔ صہیونیوں کے اس سب پلان میں اگر کوئی رکاوٹ بن سکتا ہے تو وہ پاکستان ہی ہے۔ اس لیے وہ پاکستان اور بھارت کو لڑوا کر پاکستان کو مصروف کرنا چاہتا جبکہ پیچھے عرب سپرنگ شروع کی جائے گی۔ اگر دیکھا جائے تو عرب میں اس وقت ایران،ترکی اور روس ایک طرف اور آل سعودیہ و آل مسعود امریکہ اور اسرائیل کے علام بن چکے ہیں۔ دونوں بلاک ایک دوسرے سے لڑوا دیتے جائیں گے۔

اے دنیا کے 1.8 بلین مسلمانوں دیکھو کفار تمہیں نگل جاتا چاہتے ہیں اور تم ایک دوسرے کے ساتھ الجھ رہے ہو۔ کہاں گیا وہ مسلم اتحاد جس سے تم نے دنیا پر 1 ہزار سال حکومت کی۔ تم مسلم اتحاد بنانے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ہو۔ نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کرنے والے مودی کو شاہی ایوارڑ سے نواز رہے ہو۔
اب تو آپنی غیرت جاگا لو ورنہ تمھیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔
یا اللّٰہ امت مسلمہ میں اتحاد بنا اور انکی غیرت کو جگا۔ آج بھی کشمیر میں ہمارے بھائی کٹ رہے ہیں ہماری بہنوں کی عزتوں کو لوٹ کر درختوں پر لٹکایا جا رہا۔ یا اللّٰہ امت مسلمہ کو جگا دے۔ یا اللّٰہ امت میں رسول اللہ صلہ ، مولا علی، عمر فاروق ، خالد بن ولید محمد بن قاسم جیسے جنگجو پیدا کر جو امت کو تباہی سے نکالیں۔ آمین

وسلام

تحریر: چودھری صہیب طاہر

اپنا تبصرہ بھیجیں