1,196

ایرانی سپریم لیڈر اپنے آرمی چیف کو لگام ڈالے

ایرانی سپریم لیڈر اپنے آرمی چیف کو لگام ڈالے۔۔۔۔

عالمی صیہونیوں کا کھیل دیکھیں، پہلے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کو منسوخ کروانے کے لیے ایران میں دھماکے کروائے پھر بھارتی مشرکوں کے ساتھ مل کر مودی کو الیکشن جتوانے کے لیے کشمیر میں بھی حملہ کروایا اور پھر دونوں ممالک کو پاکستان کے خلاف اکساکے جنگ کی نوبت پر لے آئے ہیں۔

ایران نے حال ہی میں پاکستان سے ملحقہ چاہ بہار کے ایئر بیس پر جنگی طیارے تعینات کرکے پاکستان کو ڈرانے کی غلطی کی ہے جبکہ بھارت کئے روز سے ہمیں جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ لگتا ہے دونوں کو سبق سکھانا پڑے گا۔

بھارت تو ہمارا ازل سے ہی دشمن رہا ہے اور غزوہ ہند کی فتح تک رہے گا لیکن ایران کو کس پاگل کتے نے کاٹا ہے ؟




ایران کو ہم برادر مسلم ملک سمجھتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ ایران بھی انڈیا کی طرح دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ ایرانی بلوچستان میں جو دھماکہ ہوا اسکی تحقیقات کیے بنا ایرانی آرمی چیف نے بھارتی مشرکوں کی طرح الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ ایران کیا تم واقعی پاگل ہوگئے ہو یا شروع سے دل میں بغض لیے بیتھے تھے ؟

ہم ایران کو خبردار کرتے ہیں کہ ہندو مشرکوں کی شہہ پر ہمیں دھمکیاں دینا بند کرو اور یاد رکھو ہم ابھی تک نہیں بھولے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو، ٹی ٹی پی سربراہ اور ایرانی ایجنٹ عزیر بلوچ کو تم ہی نے پناہ دے رکھی تھی۔ اس سب کے باوجود بھی ہم نے صبر کیا کہ ایران بہک گیا ہے اسے سیدھے راستے پر لے آئیں گے لیکن ایران کیا تم ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھنے لگے ہو؟ ہم نے کلبھوشن یادیو کا الزام تم پر نہ لگایا لیکن تم نے ایک بم دھماکے کی وجہ سے بنا تحقیقات کیے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ کیا یہی ہے تمہارا بھائی چارہ ؟

ایران نے اپنی تھرڈ کلاس سفارتکاری کی وجہ سے پہلے ہی سعودی عرب، امریکہ، ترکی اور مشرق وسطہ کے ممالک سے تعلقات خراب کر رکھے ہیں ایسے میں اگر ایرانی آرمی چیف پاکستان کو بھی خیالی دھمکیاں دے گا تو پھر ایران پاکستان کو بھی کھودے گا۔ ایران تم پہلے ہی دنیا میں تنہا ہوچکے ہو کیا تم اپنے سب سے بہترین بھائی پاکستان پر بھی شک کرکے مکمل تنہا ہونا چاہتے ہو؟

ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنا برادر ایران ملک کھو دے، ہم ایرانی صدر اور سپریم لیڈر سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے آرمی چیف کو لگام ڈالیں، آپکا آرمی چیف آئے روز ہندو مشرکوں کی طرح ہمیں دھمکیاں دے کر اچھا نہیں کر رہا۔ ہمارے صبر کا امتحان مت لیں۔ ہم ایٹمی ملک ہیں، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی اس لیے اپنے آرمی چیف کو لگام ڈالیے کہ آئندہ بیان دیتے وقت سو مرتبہ سوچ لیا کرے ورنہ ہم نے جوابی بیانات شروع کیے تو پھر انڈیا کی طرح ایران کی بھی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی۔




نوٹ: اس تحریر کو پاکستانیوں کی طرف سے دھمکی کے بجائے برادرانہ مشورہ سمجھا جائے۔

تحریر: یاسررسول

نوٹ: مجھے ٹویٹر پر فالو کیجیے www.Twitter.com/IamYasirRasool

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں