ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہد احمد کا پیربابا میں کرپشن اور منشیات کے خلاف آگاہی مہم

بونیر پولیس شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
کرپشن، منشیات سے پاک بونیر
آج مورخہ 4 دسمبر 2018 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہد احمد نے پیربابا میں روز نیوز اور ہمارا بونیر میڈیا گروپ کے کرپشن اور منشیات کے خلاف آگاہی مہم میں پیدل واک اور سمینار میں شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان اور دیگر مشران علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہد احمد نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے۔۔۔۔ نشے کا روز بروز بڑھتا ہوا استعمال ہمارے معاشرے کیلئے ایک المیہ ہے۔۔۔ اپنا اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے نشے کے لعنت کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

Dpo buner

ضلع بونیر کی پولیس نے اپنی اعلی کارکردگی اور فرض شناسی کی وجہ سے نشے کا کاروبار کرنے والے ان موت کے سوداگروں کے خلاف کئی کامیاب کاروائیاں کرکے ان کی کمر توڑ دی ہیں۔۔۔ مشیات کے مکمل حاتمے کیلئے عوام کو پولیس کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔۔





کرپشن، منشیات سے پاک بونیر

کرپشن صرف رشوت لینے کا نام نہیں۔ ہر معاشرتی بُرائی اس لفظ کے مطالب میں سما جاتی ہیں۔
بے ایمانی ، جھوٹ ، ملاوٹ ، چوری ، ناجائیز منافع خوری ،بد اخلاقی ،بد قماشی ، بدعنوانی ، رشوت ، دوسروں کے حقوق غصب کرنا، سمیت بہت سے الفاظ کو اگر ایک لفظ میں بیان کیا جائے۔۔۔ تو وہ لفظ کرپشن بن جاتا ہے۔

کرپشن، منشیات سے پاک بونیر

کرپشن سے معاشرے کا چہرہ مسخ ہو جاتا ہیں۔۔۔ کرپشن کے خلاف جنگ کو بھی جہاد کا درجہ دینا چاہئے۔۔۔ کرپشن میں کوئی بیرونی دشمن کار فرما نہیں ہوتا بلکہ ہمارے اندر پروان چڑھا ہوا کرپشن کا پودا تناور درخت بن چکا ہوتا ہے جسے اگر ایک طرف سے تلف کردیا جائے تو اس کی جڑے دوسری جگہ سے نکل اتی ہیں۔۔۔۔ کرپشن کو حتم کرنے کیلئے سب کو مشترکہ کوشش کرنی ہوگی۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر اور ڈپٹی کمشنر بونیر کا پیربابا میں کرپشن اور منشیات کے خلاف منعقد ہونے والے سیمینار کی قیادت کی.





کرپشن، منشیات سے پاک بونیر

کرپشن اور منشیات کے خلاف لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے یہ واک پیربابا پولیس سٹیشن سے شروع ہوا اور 500 میٹر کا فاصلہ طے کرکے پاچا کلے کمیونٹی ہال کے قریب اختتام پزیر ہوا۔
ترجمان بونیر پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں