295

زندگی کا سبق تحریر عبدالجبار دریشک

Abdul Jabbar Khan Columns

وقت بدلتا ہے تو وہ اپنے ساتھ بہت کچھ بدل جاتا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو آج بھی انسان جنگلوں میں رہتے پتے اور کچا گوشت کھاتے ، کسی دور میں وہ پتے و کچا گوشت کھانا اور غاروں میں رہنا اعلی درجہ کہلاتا ہوگا پر وقت بدلتا گیا انسان خود کو آگے بڑھاتا رہا اور چیزوں کو پیچے چھوڑتا گیا

زیر نظر تصویر ایک کرسی کی ہے جس پر dell کمپنی کے کمپیوٹر کی کیسنگ لگی ہوئی ہے کبھی اس کمپیوٹر کا رتبہ بہت اعلی ہوگا لیکن وقت نے اسے بے اوقات بنا کر رکھا دیا کبھی اس کو کمپیوٹر مٹی دھول سے بچانے کے لیے اس کے اوپر کور لگایا گیا ہوگا بار بار اس کی صفائی اور خیال رکھا جاتا ہوگا ہر آنے والے مہمان یار دوست کو اس کا دیدار کروایا جاتا ہو گا لیکن آج اس کمپیوٹر کی اوقات کیا ہے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا ہم اس کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔

زندگی کا سفر

اگر غور کریں تو یہ تصویر دراصل ہمارے لیے سبق ہے ایسا سبق ہے جو حقیقت بیان کر رہا ہے۔ کہ جب وقت ہماری استعمال کی چیزوں کی یہ اوقات بنا دیتا ہے تو انسان کیا ہے




ہمارے عہدے ،کاروبار ، حسن ، مال و دولت ، علم ہمیں وقت کے انجام سے نہیں بچا سکتے ایک نہ ایک دن وقت بدلے گا ہم بھی ان چیزوں کی طرح بے اوقات ہو جائیں گے

یاد رکھیں ! دنیا کی ہر چیز فانی ہے
تو پھر تکبر کیوں۔

عبدالجبار دریشک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں