444

داعش پاکستان کو للکار رہی ہے، افسوس ناک خبر

داعش پاکستان کو للکار رہی ہے کہ ایک تربیت یافتہ، فرض شناس افسر کو دارالحکومت سے اغواء کرکے اغواءنستان لیجایا جا سکتا ہے، اسے تشدد کر کے قتل کیا جا سکتا ہے، جس سے ملکی سلامتی کی حکمت عملی پر سوال اٹھے ہیں، ہمیں اپنی کوتاہیوں سے سیکھنا ہے، اور دہشتگردوں کی للکار کا جواب دینا ہے، اور انشاءاللہ، بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایس پی طاہر شہید نے موت تو قبول کر لی مگر داعشی درندوں کے سامنے نہیں جھکے، کسی مطالبے کا آلہ نہیں بنے؛ یہی شیوہ ہے ہمارے شہداء کا، جن کا خون ناحق ہم سب پر، ہمارے ملک پر، ہمارے اداروں پر ایک قرض ہے، جسے احسن طریقے سے ادا کرنا ہے –




ہم دعا کرتے ہیں کہ ﷲ تعالیٰ شہید کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے – ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں