199

ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، حساس و اہم مقامات کی سیکورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے

بونیر پولیس: شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ۔

جرائم پیشہ افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، عوام الناس کی خدمت ، تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔





ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہد احمد تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 7نومبر 2018 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہد احمد کی قیادت میں پولیس لائن ڈگر میں ضلع بھر کےایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر، انچارج ٹریفک وارڈن، ایس ایچ اوز, انچارجان انوسٹیگیشن اور لائن آفیسر کیساتھ کرائم میٹنگ منعقد کی گئی، اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و اہلکار اپنی فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دیں، عوام الناس کی خدمت ، تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات ہے۔

ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائے، محکمہ پولیس میں کرپٹ اور بد اخلاق افسران و اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں مرتکب پانے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، کسی کو بھی نقص امن کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ،ہوائی فائرنگ ، سُودخوری ، انڈر پلئے، منشیات فروشوں، قبضہ گروہ، قمار بازی ، فحاشی کے اڈے ، کارلفٹنگ ، تجاوزات،جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلا امتیاز انسدادی کاروائیاں جاری رکھ کر مزید تیز کی جائے۔




ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، حساس و اہم مقامات کی سیکورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے ۔ٹریفک وارڈن پولیس اڈوں اور چوکوں سے غیر قانونی رکشہ و ٹیکسی سٹینڈ کے خلاف کاروائیاں کر کے ان کو ختم کیا جائے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن مزید اقدامات اٹھائے جائینگے۔روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور انسدادی کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ،میٹنگ کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بہتر ہو جائے تاکہ پولیس اور عوام ایک ساتھ ہو کرجرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنا کلیدی کردار ادا کر کے قومی فریضہ ادا کر سکیں۔ ترجمان بونیر پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں