148

وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات، وزیراعظم نے شاندار استقبال پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ژی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتیں اور نظریہ تمام قائدین کے لیے مثال کی حیثیت رکھتی ہیں، اور جس طرح چین نے کم وقت میں ترقی کی منازل طے کیں وہ تمام ممالک کے لیے مثالی ہے۔

چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مظبوط کرنے کا اعادہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مظبوط تعلقات سے خطے بھر کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم نے چینی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں