433

دشمن اپنا وار کرگیا

دشمن اپنا وار کر گیا

ہم روز اول سے چیخ رہے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والا کوئی چھوٹا سا بھی مسئلہ دشمنان اسلام و پاکستان کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کے بعد دشمن ہماری جہالت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا ننگا خونی کھیل کھیلتا ہے اور مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم انسان نما جانوروں نے دشمن کو وہ موقع دیا جس کے انتظار میں وہ عرصہ دراز سے تڑپ رہا تھا. لیکن ہماری بند عقلوں کے دروازے اب بھی کھلنے کا نام نہیں لے رہے.




دفاعِ پاکستان کونسل اور جمعیت علمائے اسلام (س)کے چیئرمین اور جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم اعلیٰ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید کر دیئے گئے ہیں اور ملکی حالات خراب کرنے کے لیئے دشمن کی سازشیں عروج پر ہیں اہلِ وطن سے گزارش ہے کہ محتاط رہیں اور ایک زمے دار پاکستانی ہونے کے ناطے اپنی ذمے داریاں پوری ایمانداری اور دیانتداری سے نبھاتے ہوئے کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں