381

بونیرپولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون،ایک ماہ کے دوران 34 مجرمان اشتہاری گرفتار،پندرہ عدد چوری شدہ موٹر سائکلوں سمیت ایک عدد موٹر کاربرآمد

بونیر۔شوکت علی سے
ضلع بھرمیں گزشتہ تیس دنوں سے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بونیرپولیس کا کریک ڈاو¿ن،مختلف مقدمات میں مطلوب 34مجرمان اشتہاری گرفتارکئے گئے،پندرہ عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اورایک موٹرکاربرآمد ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق بلوچ کے زیر نگرانی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن گزشتہ 30دنوں سے شروع ہے ،جس کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ ایک مہینہ کے دوران کل 34مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے ،جس میں قتل،اقدام اتل،چوری،ڈکیتی اور دیگر مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان شامل ہیں ،ملزمان کے علاوہ 15عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ایک موٹرکار برآمد کئے گئے اور دیگر چوری شدہ موٹر کار اور موٹرسائیکلوںکی برآمدگی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

آپریشن کے حوالے سے ڈی پی او بونیرصادق بلوچ نے تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس جوانوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ معاشرہ میں چور،منشیات فروش افراد کیساتھ کوئی نرمی نہ کریں اور ان کے خلاف گھیراتنگ کرکے ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی جاری رکھیں۔

مجرمان اشتہاریوں کے گرفتاری کے اس مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسران اور جوانوں کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں