411

مشکوک قسم کے گاڑیاں بونیر کے راستے سمگل کرنے کے خلاف مہم شروع

بونیر پولیس “شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر صادق بلوچ کے ہدایت پر سرکاری نمبر پلیٹ اور دیگر طریقوں سے مشکوک قسم کے گاڑیاں بونیر کے راستے سمگل کرنے کے خلاف شروع مہم میں ایس ایچ او تھانہ طوطالئ جاوید خان نے ہمراہ خضرت حسین اے ایس آئی و دیگر نفری پولیس بمقام سرہ تھانہ ایک اور جعلساز ڈرائیور کو گاڑی سمیت دھر لیا.

موٹر کار نمبر A-1932پشاور سرکاری نمبر جس کی ڈرائیونگ گوہر زیب سکنہ گوہاٹی کرتاہوا صوابی سے آرہا تھا پولیس نے گاڑی کو مشکوک جان کر رکھوایا. ڈرائیور مذکورہ نے گاڑی کو سرکاری ظاہر کرکے کاغذات پیش کئے جو پڑتال پر موٹر کار کے انجن و چیسس نمبر سے غیر مشابہ پائگئ. جسکے بناء ڈرائیور متذکرہ کے خلاف جعلسازی و دھوکہ بازی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا. تفتیش جاری ہےمزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں