373

ضلع بونیرکے سرکاری ہائی و ہائیرسیکنڈری سکولز کے سربراہان کی جنرل باڈی سپورٹس میٹنگ

بونیر شوکت بونیری
ضلع بونیرکے سرکاری ہائی و ہائیرسیکنڈری سکولز کے سربراہان کی جنرل باڈی سپورٹس میٹنگ ،اتفاق رائے سے سال2018ٹورنامنٹ کیلئے کیلئے پرنسپل گل رحمان کو جنرل سیکرٹری نامزدکیا،سال 2017ٹورنامنٹ رپورٹس پیش کیاگیا،گزشتہ کی طرح امسال بھی سکولوں کے سربراہان ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے کردار اداکریں ،سکولوں کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی ،مذہبی ،اخلاقی اور معاشرتی تربیت کریں گے ،پرنسپل گل رحمان اوربخت زادہ خان کا اجلاس سے خطاب،تفصیلات کے مطابق ضلع بونیرکے تمام سرکاری ہائی و ہائیرسیکنڈری سکولوں کے سربراہان کی جنرل باڈی سپورٹس اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت زادہ خان بمقام گورنمنٹ سنیٹینل ماڈ ل ہائی سکول ڈگر منعقد ہوا جس میں سکولوں کے پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز،انچارجان اور پی ای ٹیز نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

اجلاس میں ٹورنامنٹ سال 2017کی رپورٹس جنرل سیکرٹری پرنسپل گل رحمان نے پیش کی اور تمام پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز ،پی ای ٹیز اور ڈی ای پی کا شکریہ اداکیاجن کی کوششوں اور تعاون سے ٹورنامنٹ 2017اچھے طریقے سے اختتام کو پہنچا ،اس موقع پر سال 2018ٹورنامنٹ کیلئے متفقہ طور پر گل رحمان پرنسپل جی ایچ ایس ایس چینگلئی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیاگیا ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ 10اکتوبر تک 10روپے فی طالب علم کے حساب سے فیس اور گیم لسٹ جی سی ایم ایچ ایس ڈگر کو پہنادیں،اجلاس سے ڈی ای او بخت زادہ خان نے اپنے خطاب میں سپورٹس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سکولوں کے سربراہان پر زوردیاکہ وہ بچوں کیلئے سپورٹس میں بھرپور حصہ لے تاکہ بچوں کی جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ مذہبی ،اخلاقی اور معاشرتی تربیت یقینی ہوجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں