361

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ خدوخیل میں سلام ٹیچر ڈے کے مناسبت سے تقریب منعقد

بونیر شوکت بونیری
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ خدوخیل میں سلام ٹیچر ڈے کے مناسبت سے تقریب منعقدہوا جس کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ سی ٹی استاد امیرگوہرشاہ تھے،تقریب میں سکول اساتذہ ،طلباءاور عمائدین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،اس موقع پر پرنسپل بخشید اللہ ،مہمان خصوصی ریٹائرڈماسٹر امیرگوہر شاہ اور دیگرنے سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے استاد کو مختلف اندازمیں خراج تحسین پیش کی اور استاد کے مقام اور سلامی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ استاد کو معاشرہ میں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے ،اور دین اسلام میں استاد کا رتبہ والدین کے رتبے کے برابرقراردیاگیاہے ،کیوں کہ والدین کے بعد اگر کسی پر بچے کی تربیت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ معلم یعنی استاد ہے ،تقریب میں پرنسپل بخشید اللہ نے سکول سٹاف اور طلباءکی طرف سے مہمان خصوصی ریٹائرڈ سی ٹی استاد امیرگوہر شاہ تخفہ کی طور کتاب پیش کیا اور انہیں ہار پہنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں