466

بونیر گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بٹاڑہ چغرزئی کے طلباءکا اساتذہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج

بونیر شوکت بونیری۔
بونیر گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بٹاڑہ چغرزئی کے طلباءکا اساتذہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج ،کلاسوں سے بائیکاٹ کرکے سڑکوں پرنکل آئیں ،مین شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردیا،تفصیلات کے مطابق علاقہ چغرزئی کے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بٹاڑہ کے طلباءنے احتجاج کرکے مین شاہراہ بونیر شانگلہ کو ٹریفک کیلئے بندکردیا ،ان کا کہناتھاکہ ہم گزشتہ رتین مہینوں سے سکول آتے ہیں اور صرف حاضری لگاتے ہیں ، ہمارے چار سو چار طلباءکیلئے سکول میں صرف ایک استاد ہے جوکہ ہمارے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم انصاف کے دعویدار اور تعلیم فراہم کرنے والے دعویدار حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لئے سٹاف پورا کریں اور سکول کے طلباءکا مستقبل تباہی سے بچالیں ،اس موقع پر حلقہ کے ایم پی اے نے طلبا مذاکرات کرکے انہیں منتشر کیا اور روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ،ایم پی اے نے جلد از جلد سکول میں سٹاف کی کمی دورکرنے کی یقین دہانی کرادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں