367

موٹر سائیکل چوری میں ملوث اہم گروہ گرفتار،گیارہ موٹر سائیکلیں برآمد

موٹر سائیکل چوری میں ملوث اہم گروہ گرفتار،گیارہ موٹر سائیکلیں برآمد،مزید موٹر سائیکل برآمد کرنے کا عزم،گرفتار کئے گئے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے ،ڈی ایس پی مذاکر شاہ ،ایس ایچ او بھادرشاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب،تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او صادق بلوچ کے خصوصی ہدایات پر بونیرکے مختلف علاقوں اور خصوصاً مرکزی علاقہ سواڑی سے چوری کئے گئے ایک درجن تک موٹر سائیکلیں برآمد کرلئے گئے۔

ایس ایچ او بھادر شاہ ،انچار ج پولیس چوکی سواڑی جمیل خان اور اے ایس آئی سرتاج خان ،انچارج پولیس چوکی دیوانہ بابا رحمت خان کی قیادت میں اہم تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے دن رات ایک کرکے گیارہ مختلف قسم کے موٹر سائیکلیں گرفتارکرکے چوروں کے گروہ کے تین ملزمان جن کا تعلق علاقہ سلارزئی سے ہے، مرتضی ولد سید انور،سرااج ولد سرتاج،اور حسن شاہ ولد خالد شاہ کو گرفتار کرلئے گئے،اس سلسلے میں پریس کانفرنس سے مذاکر شاہ خان اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل چوروں کو گرفتارکرنا ہمارے لئے چیلنج تھا ،ڈی پی او صادق بلوچ کی مسلسل نگرانی میں ہم نے دن رات ایک کرکے ملزمان کی کڑی کو گرفتارکیا جن سے مزیداہم انکشافات کی توقع ہے ،بونےر پولیس پوری طرح چوکس ہے ،تمام تھانوں میں پولیس کی گشت 24 گھنٹے کی جارہی ہے ،بونیر میں جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع میں گاڑیوں کو چوری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیاہے ۔بہت جلد عوام خوشحبری سنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ گاگرہ کی حدود اور ضلع کے مرکزی بازار سواڑی سے 15 موٹر سائکلیں چوری ہو ئی تھے جن کے ایف آئی آر درج کئے گئے تھے ،ڈی پی او بونےر کی ہدایت پر گاگرہ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک رسائی ممکن ہو ئی ،انہوں نے کہاکہ بونیرپولیس عوام کے خادم ہیں ان کے خدمت کیلئے پولیس جوانوں نے دن رات ایک کرکے ڈیوٹی سخت کردی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں