444

ڈیزل پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ برداشت نہیں کیاجائےگا،صوبہ بھرمیں ٹریفک پولیس بھاری جرمانہ لگاکر صرف پیسے جمع کرنے کے پیچھے لگے ہیں

شوکت بونیری (بونیر ٹی وی)
آل کے پی کے گڈز ڑٹرانسپورٹرز کا احتجاجی اجلاس،ڈیزل پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ برداشت نہیں کیاجائےگا،صوبہ بھرمیں ٹریفک پولیس بھاری جرمانہ لگاکر صرف پیسے جمع کرنے کے پیچھے لگے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت دیگر صوبوں کے نسبت اعلان کردہ ٹرانسپورٹ برادری سے دس فیصد کم ٹیکس وصولی کا وعدہ پورا کریں ،مسائل حل نہ ہوئے تو ملک بھرکے سطح پر گڈز ٹرانسپورٹ پہیہ جام کر ہڑتال شروع کریں گے ،چیئرمین لیاقت خان اور نصیب گل خان کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق آل صوبائی گڈز ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواکابینہ کا اجلاس زیر صدار ت چیئرمین لیاقت خان منعقدہوا جس میں لقمان اللہ خان ،سکندر خان ،حاجی نصیب گل بونیری،جمیل خان ،امان اللہ خان اور دیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لیاقت خان اور نصیب گل نے آئی جی پولیس خیبر پختونخواسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ حالات کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ پہلے بھی مسائل سے دوچار ہیں ،گڈز ٹرانسپورٹ برادری کے ساتھ صوبہ بھرکے سطح پر اگرایک طرف چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب خراب سڑکوں اور دیگر وجوہات سے گڈز ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ اور دیگر واقعات میں ڈرائیور اور کنڈیکٹرز بھی لقمہ اجل بن جاتاہے ،انہوں نے کہاکہ پہلے ٹریفک پولیس ڈرائیوروں کو مختلف بہانوں سے تنگ کرکے رشوت لیتے تھے لیکن اب ٹریفک قوانین کا بہانہ بناکر بھاری بھر جرمانے وصول کررہے ہیں یہ سلسلہ روک دی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اگر حکومت نے پٹرولیم ،ڈیزل ریٹ میں اضافہ کیاتو آل کے پی کے ٹرانسپورٹ برادری مجبورہوکر ملک بھرکے سطح پر پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں