430

پیسکو بونیرکی غفلت ،میٹر ریڈرز گھروں میں بیٹھ کرتھوک پر زیادہ ریڈنگ ڈال کر غریب صارفین کیلئے مسئلہ بن گیا

شوکت بونیری (بونیر ٹی وی)
پیسکو بونیرکی غفلت ،میٹر ریڈرز گھروں میں بیٹھ کرتھوک پر زیادہ ریڈنگ ڈال کر غریب صارفین کیلئے مسئلہ بن گیا ،میٹر ریڈز اورپیسکو کے دیگر اہلکاروں کا رویہ درست نہیں کیاگیا تو غیرقانونی بل جمع کرنا بندکریں گے ،دیارخان اور دیگر صارفین کا ہنگامی اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق بونیرکے تمام علاقوں نواں کلے پانچ پائیو ،شلبانڈی ،دیوانہ بابا ؒ ،گاگرہ ،سلارزئی ،گدیزئی ،عشیزی اور دیگر علاقوں میں پیسکو حکام اورمیٹر ریڈرز کی جانب سے تھوک پر غریب صارفین کے بلوں ریڈنگ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے جس کہ وجہ سے ضلع بھرکے ہزاروں غریب صارفینپریشانی میں مبتلاہوگئے ہیں ،اس سلسلے میں گزشتہ روز سواڑی میں اجلاس منعقدہوا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ اگر تھوک پر ریڈنگ ڈالنے کا سلسلہ بند نہ کیاگیااور غریب صارفین کے ساتھ رویہ ٹھیک نہ کیاگیا تو ہم مجبور ہوکر احتجاج شروع کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں