403

تنظیم اساتذہ کی جانب سے یتیم اور نادار بچوں میں بیگز اور یونیفارم تقسیم

بونیر شوکت بونیری (بونیر ٹی وی)
تنظیم اساتذہ کی جانب سے یتیم اور نادار بچوں میں بیگز اور یونیفارم تقسیم ،سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے یتیم اور نادار بچوں کی مدد کیساتھ ساتھ دیگر قدرتی افات میں بھی عوام کی مدد کیلئے کوشاں ہیں،یتیم بچوں کی کفالت اور اُن کی ضروریات کا خیال رکھنا پیغمبرانہ شیوہ ہے، یتیم اور ناداروں کی مدد سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے،ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداللہ ، صدر تنظیم اساتذہ لیاقت حسین اور دیگر کا تقریب سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع بونیر کے زیر اہتمام گورنمنٹ سینیٹینل ماڈل ہائی سکول ڈگر میں یتیم اور نادار طلباءمیں بیگز اور یونیفارم دینے کا تقریب زیرصدارت ضلعی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکتر عبیداللہ منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی تنظیم اساتذہ شعبہ تعلیم المتاثرین کے مرکزی نگران مصباح السلام تھے ،اس موقع پر تنظیم اساتذہ کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں یتیم اور ناداروں کے متعلق کسی بھی پروگرام یا تنظیم کیساتھ دل کھول کر مدد کرنی چاہئے تاکہ ان کی محرومیوں کی ازالہ ہوکر معاشرے میں خوش وحرم رہ سکیں،اور ان کی آنے والی زندگی روشن ہوسکیں،انہوں نے کہاکہ تنظیم اساتذہ پاکستا ن کے ہر رکن اپنے تنخواہ سے کچھ حصہ اس فنڈ میں جمع کرتے ہیں جس کے ذریعے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے یتیم اور نادار بچوں کی مدد کیساتھ ساتھ دیگر قدرتی آفات میں بھی عوام کی مدد کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ اگرہم نے ان یتیم اور نادار بچوں کی تعلیم وتربیت کا خیال نہ رکھا تو مستقبل میں یہ لوگ پھر معاشرے پر بوج بنیں گے،انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ صدقات اور خیرات کی شکل میں تنظیم اساتذہ کے اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ یتیموں اور نادار بچوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں