393

بونیرمیں منشیات ،گاڑیوں اور دیگر چوری میں اضافہ

بونیر شوکت بونیری۔ ضلع کونسل بونیرکا اہم اجلاس،بونیرمیں منشیات ،گاڑیوں اور دیگر چوری میں اضافہ ،سرکاری محکموں کے آفیسران کی کونسل کے اجلاس میں غیرحاضری پر برہمی کا اظہار ،کونسل کے کنوینر نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کو آئندہ اجلاس میں حاضر کرنے کی یقین دہانی کرادی ،اپوزیشن کی جانب سے ضلعی حکومت پر کھڑی تنقید ،بلدیاتی نمائندوں کی مسائل کی حل کو اہمیت دی جائے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر،تعلیم ،بجلی اور دیگر کارکردگی بہتربنائی جائے،کونسلران کا خطاب،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل بونیرکا اجلاس زیرصدارت نائب ناظم اعلیٰ کنوینر یوسف علی خان منعقد ہوا جس میں مختلف ڈسٹرکٹ کونسلران سردارعلی خان ،اپوزیشن لیڈر صدیق اللہ ،حاجی امیرسلطان ،تاج فروش،زردادخان ،ولی الرحمان ۔وصال خان ۔عبدالواعظ ،اقبال خان اور دیگر نے خطاب کیا ،کونسلروں نے بونیرمیں موٹرکار،موٹر سائیکلوں اور دیگر چوری کے خلاف آفسوس کا اظہارکیا ،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاکہ وہ تمام سرکاری اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے جائز کاموں اور مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کریں ،جس پر کنوینرنے کونسل کو اعتمادمیں لیتے ہوئے کہاکہ آئندہ اجلاس میں امن و امان کے حولے سے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایاجائےگا ،کونسلروں نے کہاکہ بونیرمیں محکمہ صحت ،بجلی ،اور دیگرمحکموں پر بھی شدید تنقیدکی ۔

کونسلران نے کہا کہ ضلع میں کئی قیمتی گاڑیاں چوری ہو گئی ہےںمگر پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے ضلع بھرمیں سکولوں کے طلباءچرس اور آئس جیسے نشے کی لعنت میں گرفتار ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر متعلقہ اداروں نے منشیات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو نوجوان نسل کی مستقبل تباہی کی طرف گامزن ہوجائےگا،انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام نے اپنی خدمت کیلئے منتخب کئے ہیں مگر ضلع میں سرکاری محکموں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں