443

بونیر سرکاری گاڑیوں کی آڑ میں جعلساز /دھوکہ باز ڈرائیور گرفتار

بونیر پولیس “شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ “

سرکاری گاڑیوں کی آڑ میں جعلساز /دھوکہ باز ڈرائیور گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر صادق بلوچ کے خصوصی مہم سرکاری نمبرپلیٹ کے زریعے گاڑیوں کے سمگلنگ کے روک تھام کے سلسلے میں ایس ایچ جوڑ انسپکٹر مشرف خان نے کڑاکڑ چیک پوسٹ پر سفید موٹر کار ایکس کرولا جس کو سرکاری نمبر پلیٹ رجسٹریشن نمبر AA-1022پشاور لگاہوا آرہا تھا کھڑا کرکے ڈرائیور لیاقت اللہ ولد امان اللہ سکنہ غولجو اورکزئی ایجنسی نے اپنے اپکو DCکوہاٹ کا ڈرائیوراور گاڑی کو بھی سرکاری ظاہر کیا۔

گاڑی کو شک بنا ء فوری طور پر بذریعہ VVSسم چیک کرکے VVSرپورٹ میں گاڑی متذکرہ کے بجائے پشاور پر ہائی لیکس سرکاری گاڑی رجسٹرڈ شدہ نکلا ۔ ڈرائیور مذکورہ کو سرکاری نمبر پلیٹ کے زریعے گاڑیوں کے سمگلینگ جعلسازی و دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرکے برخلاف ملزم مقدمہ علت نمبر 1134 مورخہ 27.09.2018 جرم 419/420/468/471 ت پ تھانہ جوڑ رجسٹر ڈ کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں