499

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ جناب لطیف الرحمن کی سربراہی میں ہفتہ وارڈینگی روک تھام میٹنگ

آج بمورخہ 27ستمبر 2018کو ڈپٹی کمشنر آفس ڈگر(بونیر) میں ہفتہ وارڈینگی روک تھام میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی سربراہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ جناب لطیف الرحمن نے کی۔ اِس موقع پر ڈینگی روک تھام مہم سے متعلق مختلف محکمہ جات کے سربراہان موجودتھے۔ ڈاکٹر لعل باچانے پریزینٹیشن کے ذریعے ضلع بھر میں جاری انسدادِ ڈینگی مہم کی ہفتہ وار کارکردگی پیش کی اور کہا کہ مہم اکتوبر کے آخرتک جاری رہے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ جناب لطیف الرحمن نے کہا کہ مہم کو مزید مؤثراور بہتر بنائے۔ کھڑے پانی اور ندی نالوں میں سپرے کیا جائے اورمتعلقہ محکموں سے کہا کہ آگاہی ٹیمیں لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے طریقے اوراحتیاط کرنے، نیزصفائی کے حوالے سے شعورپیدا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں