394

بونیر ڈسٹرکٹ سیشن جج کے عدالت نے غریب سبزی فروش کے قتل میں ملوث قیدی کو عمر بھرقید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی

بونیر شوکت بونیری۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج کے عدالت نے غریب سبزی فروش کے قتل میں ملوث قیدی کو عمر بھرقید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ،ملزم پر محمد صدیق سکنہ گھڑئی مردان کی قتل کا الزام تھا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر محمداقبال خان کے عدالت میںملزم گل کریم سکنہ غازیخانے پر سواڑی کے بھرے بازار میں غریب سبزی فروش مقتول محمدصدیق کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو دفعہ302,15AAکے تحت عمربھرقید بامشقت ،تین لاکھ روپے جرمانہ کے علاوہ پستول پر فائرنگ مزید تین سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی ،یاد رہے کہ ملزم گل کریم پر الزام تھاکہ انہوں نے سواڑی کے سبزی میلہ میں غریب سبزی فروش پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں