367

تحصیل کونسل ڈگر کا ماہانہ اجلاس،چار سال سے ٹی ایم اے بلڈنگ پر کام شروع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

بونیرشوکت بونیری
تحصیل کونسل ڈگر کا ماہانہ اجلاس،چا ر سال سے ٹی ایم اے بلڈنگ پر کام شروع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار ، علاقہ میں بدامنی ،موٹر سائیکلوں ،کار وں کی چوری میں اضافے ،سرکاری محکموں کے اہلکاروں کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے ،کونسل کے قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے پرشدید افسوس کا اظہار ،ٹی ایم اے ڈگرکی جانب سے علاقہ میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے پر ٹی ایم او امین خان کی کارکردگی کو سراہاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل ڈگر کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت کنوینر خالد خان منعقدہوا،جس میں تحصیل ناظم مولانا سعید الرحمان مفکر،ٹی ایم او امین خان اور دیگر کونسلران نے بھرپورشرکت کی اس موقع پر تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم مولانا سعید الرحمان مفکر نے کہاکہ تحصیل کونسل ڈگر کے جملہ ممبران نے اتقاق رائے سے سال2015میں تقریباً 8 کروڑ روپے فنڈ ٹی ایم اے ڈگر کی بلڈنگ کے لئے مختص کی تھی اور اس سلسلے میں ایس ایم بی آر ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورڈپٹی کمشنر بونےر کے ساتھ ملاقات کی تھی مگر چار سال گزرنے کے باوجود بھی ٹی ایم اے بلڈنگ پر کام شروع نہ ہوسکا جوکہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر تین ماہ میں ٹی ایم اے بلڈنگ پر کام شروع نہ کیاگیا تو کونسل کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ضمنی بجٹ پیش کرکے مختص رقم کسی دوسرے مد میں خرچ کرے ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران بونیر میں کئی قیمتیں گاڑیاں چوری ہو گئی اورامن ومان کی فضاءخراب ہونے جارہی ہے مگر آفسران کچھ نہیں کررہے ہیں ،اجلاس میں کونسل کے ممبران نے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام نے خدمت کیلئے منتخب کئے ہیں اور عوام ہم سے اپنے مسائل کے حل کے لئے رابطے کررہے ہیں ،اورہم عوام کے مسائل کونسل کے اجلاسوں میں بیان کرتے ہے ۔انہوں نے کہاکہ کئی سال گزرنے کے بعد بھی کونسل سے پاس شدہ قراردادوں پر کوئی عمل در امد نہیں ہورہاہے ،سرکاری محکموں کے اہلکاران کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنا اپنی توہین سمجھتے ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ڈی سی بونےر کے ساتھ اس سلسلے میں ملاقات بھی کی اور انہیں آگاہ بھی کیاہے ۔مگر ابھی تک کو ئی عمل درامد نہیں ہوا،کونسل کے ممبران نے گذشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کے ساتھ ساتھ سٹڈی ٹور اور بس سٹینڈ کی ٹھیکے کی منظوری بھی دے دی ۔اس موقع پر ٹی ایم اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیاگیا اور ٹی ایم او امین خان کی بہترکارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں