قوائد و ضوابط

استعمال کی شرائط

بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے ہر دفعہ کے استعمال پر لاگو ہو گا۔

بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کا استعمال

آپ بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے ایک ٹی وی ڈاٹ لائیو سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر عمومی منفی روئیے، جیسے کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا وغیرہ ممنوع ہیں۔

تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس

اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ڈیزائن کے حقوق اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد کے جملہ حقوق بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ بونیر ٹی وی ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، ویب سائٹ پر موجود شئیرنگ کی آپشنز کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل نہیں کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

اس پالیسی کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ بونیر ٹی وی ڈاٹ کام پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے بونیر ٹی وی ڈاٹ کام سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے بونیر ٹی وی ڈاٹ کام یا اس سے منسلکہ کسی تیسرے فریق اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہو، ان کے استعمال کے جملہ من جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔

بونیر ٹی وی ڈاٹ کام پر آپ کا مواد

آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ بونیر ٹی وی ڈاٹ کام آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے اور آپ بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹ (یا سائٹس) پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

کوئی بھی مواد (بشمول خبر، تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) اپ لوڈ کرنے کے بعد بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کی ملکیت تسلیم کیا جائے گا۔ یہ مواد اس ویب سائٹ کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے۔ مزید برآں یہ کہ اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی اور یہ کہ بونیر ٹی وی آپ کے مواد کو استعمال کر سکتا ہے۔

ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ یہاں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بونیر ٹی وی ڈاٹ کام بغیر بتائے یا انتباہ آپ کا مواد اپنی ویب سائٹ سے ہٹا سکتا ہے۔

اگر آپ بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات بونیر ٹی وی کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

اگر کبھی بونیر ٹی وی ڈاٹ کام اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے بونیر ٹی وی ڈاٹ کام کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔