457

ملک کے اندر اتحاد و یکجہتی قائم کی جائے اور پوری قوم ایک ہو کر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے

یہ درست ہے کہ امریکہ کے پاس فوجی طاقت زیادہ ہے لیکن کیا اس طاقت کا مطلب یہ بھی ہے کہ اگر وہ بدمعاشی بھی کرے تو دوسرا اسے چپ چاپ برداشت کرے کیونکہ کمزور ہے؟ نہیں آج کی دنیا میں فوجی میدان میں جواب دینے کے ساتھ ساتھ کئی اور بھی میدان ہیں جہاں اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور دنیا کی انصاف پسند رائے عامہ کوساتھ ملا کر اپنی پوزیشن مضبوط بنائی جا سکتی ہے اور اپنی حقانیت کو ثابت کیا جا سکتا ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے لیے ضروری ہوم ورک کیا جائے۔ ملک کے اندر اتحاد و یکجہتی قائم کی جائے اور پوری قوم ایک ہو کر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔

امریکہ اگرچہ دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ ڈرون حملے افغانستان میں موجود اپنے اڈوں سے جاری رکھے گا مگر گزشتہ ایک ہفتے سے اس سلسلے میں خاموشی ہے اور جوابی کاروائی کے خوف سے ابھی تک کوئی ڈرون وزیر ستان کی فضا میں بلند نہیں ہوا۔اگر پاکستان اسی طرح ہرمعاملے میں استقامت کے ساتھ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے سامنے ڈٹ جائے،تووہ وقت دورنہیں جب امریکہ ہمیں اپنی کالونی بنانے کے خبط سے نکل کربرابری کی سطح پرہم سے ڈائیلاگ کرے گا۔
مولانا محمد جہا ن یعقوب
سینئر ریسرچ اسکالر،جامعہ بنوریہ عالمیہ،سائٹ کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں