موٹر سائیکل سواروں کی فائیرنگ سے محمد سلطان نامی شخص جاں بحق

بونیر شوکت بونیری کی رپورٹ :
بونیر علاقہ طوطالئی خدوخیل میں موٹر سائیکل سواروں کی فائیرنگ سے محمد سلطان نامی شخص جاں بحق،مقتول کچھ دن پہلے دوبئی سے پاکستان آئے تھے،وجہ قتل سابقہ عداوت بتائی جاتی ہے،تھانہ طوطالئی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی،پولیس تھانہ طوطالئی علاقہ خدوخیل رپورٹ کیمطابق مقتول کے بھائی زریستان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ صبح سویرے میرا بھائی کسی کام کے عرض سے بازار نکل آئے کہ اس دوران طوطالئی کس کورونہ سے تعلق رکھنے والے صفول خان اور فہیم خان نے میرے بھائی پر اندھا دھند فائیرنگ کر کے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے طوطالئی ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار فائیرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تھانہ طوطالئی پولیس نے مقتول کے بھائی زریستان کے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں