بونیر گلبانڈی پولیس کی بروقت کاروائی چوری شدہ گاڑی برآمد

بونیر پولیس ” شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ”
گلبانڈئ پولیس کی بروقت کارروائی:
علاقہ گلبانڈئ میں ایک موٹر کار نمبری ) YT-446 اسلام آباد( بمقام دیہہ کوزہ کڑہ روڈ کے کنارے نامعلوم ملزمان نے چوری کیا. جس پر مقدمہ علت 346 مورخہ 19.09.2018 جرم 381 ت پ تھانہ گلبانڈئ درج رجسٹرڈ ہوا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر صادق بلوچ نے متعلقہ ایس ایچ او کو 72 گھنٹے وقت دیتے ہوئے ہدایت جاری کیا کہ چوری شدہ گاڑی جلد از جلد برآمد کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. ایس ایچ او گلبانڈئ انسپیکٹر ریاض خان اور اسکے ٹیم نے دن رات محنت کرکے چوری شدہ موٹر کار برآمد کیا. مزید یہ کہ ملزمان کے گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے بہت جلد گرفتار کیا جائیگا…

اپنا تبصرہ بھیجیں