گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول جوڑ میں بھاشا ڈیم کیلئے چندہ اکٹھاکرلیاگیا

رپورٹ شوکت بونیری (بونیر ٹی وی) گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول جوڑ میں بھاشا ڈیم کیلئے چندہ اکٹھاکرلیاگیا،سرسبز پاکستان کی خاطر تین روزہ شجرکاری مہم چلاکر سینکڑوں مختلف پودے جات لگالئے ،ڈیم کی تعمیر اور پیارے پاکستان کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کیلئے ہم سب کو اپناکرداراداکرناچاہئے۔

پرنسپل گرلز سکو ل مس فریدہ کی دونوں مہم کے دوران صحافیوں سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق بونیرکے اہم علاقہ سلارزئی میں گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول جوڑ کے طالبات ،سٹاف اور والدین نے پرنسپل مس فریدہ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت زادہ خان کی مشاورت سے خوبصورت پاکستان کو سرسبزبنانے کیلئے تین روزہ شجرکاری مہم چلائی اور سکول کے احاطہ میں سینکڑوں مختلف قسم کے پودے جات لگالئے گئے۔

اس موقع پر باشا ڈیم کیلئے چندہ مہم چلائی جس میں طالبات ،سٹاف اور والدین نے ہزاروں روپے چندہ اکٹھاکرکے باشا ڈیم کے چندہ اکاونٹ میں جمع کرائے ،دونوں مہم کے اختتام پر سکول کے پرنسپل مس فریدہ نے کہاکہ ہماری سکول میں پانچ سو تک طالبات زیرتعلیم ہیں جس میں 38طالبات فری میڈیکل اور12طالبات آرٹس کے سٹوڈنٹس ہیں ،جنہوں نے ایک جذبے کے تحت باشاڈیم کی تعمیر اور سرسبز پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ،انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں سے اپیل کی کہ وہ بھی پیارے وطن کی خاطر آئندہ نسلوں کیلئے گرین پاکستان اور پانی کی بحران کے خاتمہ کیلئے اپناکرداراداکریں تاکہ ہمارا مستقبل خوشحال اور روشن ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں