485

میاں محمد نوازشریف ،مریم نواز اور کپٹن صفدر کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور مٹھائیاں تقسیم کرنے والے گرفتار

رپورٹ شوکت بونیری (بونیر ٹی وی)میاں محمد نوازشریف ،مریم نواز اور کپٹن صفدر کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور مٹھائیاں تقسیم کرنے والے گرفتار مسلم لیگ کے ضلعی رہنماو¿ں کو تین دن بعد جیل سے رہاکرلئے گئے ،رہائی کے موقع پر کارکنان نے بڑی تعدادمیں دونوں رہنماوں کو ہارپہنائے ،نوازشریف زندہ آبادکے نعرے لگائے اور بڑے جلوس کی شکل میں ڈگر سے علاقہ طوطالئی لے گئے ،نواز شریف کیلئے جیل توکیا سر دینے کو بھی تیارہیں۔

رہائی کے موقع پر دونوں رہنماوں محمدحیات خان اور دلاورخان کا صحافیوں سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل سے سابق وزیراعظم نوازشریف،کپٹن صفدر اور مریم نواز کے رہائی کی خوشی میں بونیرمیں بھی لیگی کارکنان کی جانب سے جشن منایاگیاتھا اور علاقہ طوطالئی میں اس خوشی پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تھی جہاں پر پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں محمد حیات خان اور دلاورخان کو 15AAاور 337،H3/4کے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دئے تھے۔

دونوں لیگی رہنماوں کی ضمانت ہونے پر لیگی رہنماوں و کارکنان اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے خیبرخان ،امان اللہ خان ،نورحسن ،اشتیاق خان ،عبداللہ شاہ ،جوہر مراد ،عابداللہ ،عمرگل اور سیراج بھادر کی قیادت میں بڑی جلوس کی شکل میں جیل کے سامنے پہنچ کر انہیں رہائی کے موقع پر ہار پہنائے گئے ،اور دونوں رہنماوں کو بڑے جلوس میں ڈسٹرکٹ جیل ڈگر سے آبائی علاقہ طوطالئی خدوخیل پہنچادئے ،اس موقع پر کارکنان نے میاں نواز شریف کے حق میں زبردست نعرے لگائے ،رہائی کے موقع پر دووں لیگی رہنماوں محمدحیات خان ،دلاورخان ،اشتیاق خان اور دیگرنے کہاکہ میاں نواز شریف ہی پاکستانی قوم کی ترجمان ہے ،ان کی دورمیں ترقی کا دوردورہ رہا ،ایٹمی دھماکے ،موٹروے،سی پیک ،بجلی اور توانائی کے بحران کے خاتمہ کیلئے اقدامات،لیگی قیادت کا کارنامہ ہے ،رہاہونے والے دونوں رہنماوں نے کہاکہ میاں نواز شریف اور ان کی خاندان کیلئے جیل توکیا کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیارہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں