419

پاکستانی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ والہانہ محبت رکھتی ہے

گراف اینڈ پولی گراف۔
پاکستانی عوام پی ٹی آئی کیساتھ والہانہ محبت رکھتی ہے۔ جب بھی پتہ چلتا ہے کہ عمران خان اور نوجوانوں کے دلوں کا ڈھڑکن نوجوان ایم این اے جناب مراد سعید کسی جلسہ میں شرکت کرنے والے ہیں تو نوجوانوں کے جوش اور ولولے کو سلام پیش کیا جاتاہے۔ اور یہ دونوں لیڈرز دلیر اور تبدیلی پسند عوام کے درمیان اپنے آپ کو پاکر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اور کیوں نہ کریں۔ کے پی کے کی صوبائی حکومت نے 45 ہزارا ساتذہ بھرتی کئے 4 ہزارا ڈاکٹروں کی خالی اسامیاں پُر کئے ،میرٹ کا شفاف نظام صوبے میں رائج کیا سود جیسا لعنتی نظام ختم کیا اور اسی سال کے پی کے میں مزید اساتذہ بھرتی ہونگے۔ پولیس، پٹوار سسٹم، آئماء کی تنخواہیں، مسجد میں سولر سسٹم، نصاب میں اسلامک آئیڈیالوجی کو اولین مقصد بنانا۔ ان سارے کاموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کی قیادت پر آج عوام اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ تعمیر و ترقی کا ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے۔ حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پاکستان کی عوام تحریک انصاف کے جھنڈے تلے آکر پاکستان کو ایک خوشحال ،صحت مند اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ترقی کے دوڑ میں ضلع بونیر کی عوام بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ روزانہ سینکڑوں لوگ پی ٹی آئی کی کشتی میں سوار ہوتے ہیں۔ اب ۵ فروری ۲۰۱۸ کو علاقہ چغرزئی سے ایک بہت ہی مغزز خاندان (جُناب خان) اپنے سینکڑوں لوگوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شریک ہو رہے ہیں۔ اور دن بدن گراف اوپر چڑھ رہا ہے۔ اس شرکت کے لیے جناب ایم این اےمراد سعید صاحب، ایم پی اے جناب محمود خان صاحب اور ایم پی اے جناب خاجی منغیم صاحب تشریف لائینگیں۔
یہ پولی گراف کیا چیز ہوتی ہے؟ جناب جھوٹ پکڑنے والی مشین کو پولی گراف کہتے ہیں اور تفتیشی ادارے اپنی تفتیش کے دوران اس مشین کی مدد سے سچ اور جھوٹ کا پتہ چلاتے ہیں۔ جب زیرِ تفتیش شخص کو اس مشین کے سامنے بٹھا کر اس کا بیان لیا جاتا ہے، تو پولی گراف اس کا جھوٹ فوراً پکڑ لیتی ہے۔ہم اس مشین کے زریعے دوسری پارٹیوں کے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کرینگے۔الیکشن ۲۰۱۸ اس کے لئے پولی گراف کا کام سرانجام دیگا۔ اسطرح سچ اور جھوٹ کا پتہ چلے گا۔
تحریر
صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ تمغہ خدمت عسکری
سماجی و سیاسی کارکن پی ٹی آئی کلپانی بونیر خیبر پختونخواہ پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں