393

پٹواری بھی عجیب ڈھیٹ قوم ہے

پٹواری بھی عجیب ڈھیٹ قوم ہے کہ انکے ہر دلعزیز نا اہل شہنشاہ, اُسکی بیٹی اور 2 بیٹیں 300 ارب روپے کے چوری میں ملوث ہیں اور ابھی تک اپنی بے گناھی کا کوئی ثبوت پیش نہی کرسکے. اور پاکستان میں در بدر گھوم رہے ہیں اور بآوازِ بلند کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا. پانامہ کیس ابھی تک نیب میں ہے لیکن نواز شریف ابھی کوئی ثبوت پیش نہی کرسکا البتہ ملک کے ساتھ دشمنی کرتے ہوے اداروں کو تباہ کر رہا ہے. ملک جب جنگہوں سے تباہ ہوجائے تو دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں لیکن جب ادارے تباہ ہو جائیں تو سب کچھ تباہ ہوجاتا ہے. لیکن پھر بھی پٹواریوں کو عقل نہی کہ ہمارا سب سے بڑا دشمن نواز شریف ہے. پارلیمنٹ کو چاہئے کہ انکے چوری کو بے نقاب کرنے میں اداروں کی مدد کرے لیکن وہ الٹا چور کو پروٹیک کر رہی ہے. اور نا اہل کو پارٹی کے صدر بنانے کیلئے قانون سازی کرتی ہے. اب عقل سے پیدل پٹواری نواز شریف کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ ڈی ویلیو کرنے کی تیاری کر رہے ہیں. عوام کو اکسا رہے ہیں کہ میرے ساتھ اداروں نے زیادتی کی ہے. اس ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے. پٹواریو یہ اپکا بھی ملک ہے. اسکو بچانا اپکا بھی اتنا فرض بنتا ہے جتنا پی ٹی آئی کا ہے. جاگ جاو ورنہ مٹ جاوگے. اپنی آنے والی نسلوں کو کیا جواب دو گے. نوازشریف کی کوشش یہ ہے کہ بیشک جمھوریت حتم ہوجائے اور اداروں کے اندر ٹکھراؤ پیدا ہوجائے لیکن میں بچ جاؤں. لیکن ملک کے پروانے پی ٹی آئی کی شکل میں ہر وقت اداروں کو بحال رکھنے کے لیے اپنی جانیں دینے تک تیار ہیں. اللہ ہمارا حامی و ناصر رہے. یہ اذادی ہم نے چور خاندان کے لیے حاصل نہی کی تھی. یہ اللہ اور قائداعظم محمد علی جناح کا دیا ہوا تحفہ ہے. اسکو برباد نہی ہونے دینگے. ‏پارلیمنٹ اور عدلیہ کی لڑائی میں کوئی ایک نہیں ہارے گا ہارے گا تو پورا پاکستان ہارے گا دونوں لڑائی سے پرہیز کریں گے تو پورا پاکستان جیتے گا. تحریر صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ تمغہ خدمت عسکری. سیاسی و سماجی کارکن پی ٹی آئی بونیر خیبرپختونخواہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں