399

معصوم یا بے وقوف عوام سیانے یا چالاک سیاستدان

سیاست دان عوام کی معصومیت کا بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں جس کی ایک مثال یہ ہے کہ عوام غریب سے غریب تر جب کہ سیاستداں اور ان کے زیر سایہ اشرافیہ امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہیں۔

مجھے ایسا لگتا ہے کہ سیاست دان شہنشاہ وقت ہیں اور معصوم عوام ان کے رعایا ہیں. عوام کی معصومیت یا مجبوری کا اندازہ اپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ان کو بار بار ڈسنے والوں کا یہ حال ہے کہ کئی شہبشاہوں نے انکو کئی بار ڈسہ ہے اور ملک کو لوٹ کر کنگلا کردیا ہے اور پھر بھی لوگوں کا کچھ حصہ انکے ترانے گا رہے ہیں اور ان ہی سیاست دانوں اور پارٹیوں کو ہر بار ووٹ دیتے ہیں کہ جس نے قومی دولت کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہو ، انھوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی شہریت کو بھی داغ دار کر دیا ہے۔ کچھ سیاستدانوں پر مقدمات بھی درج ہیں اور کچھ چور ہیں لیکن پھر بھی وہ کیس بے شرمی سے لوگوں کا سامنا کر رہے ہیں. توبہ توبہ جیسے کہ یہ لوگ جنگی ہیرو ہیں.

تہذیب یافتہ ممالک میں مقدمہ درج ہونا تو دور کی بات،کسی سیاسی یا دیگر اہم شخصیت پر الزام بھی لگ جانے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاتے ہیں،مگر یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑہ ہوا ہے۔
انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ایک پلیٹ مں بی کھا لیتے ہیں. لیکن کامیاب ہونے کے بعد ایسے عائب جیسے گدھے کے سر سے سینگھ عائب ہوتے ہیں.

بیچاری عوام انہیں ڈھونڈتی ہی رہ جاتی ہے. پانچ سال کے دوران 6 ماہ کے بعد ایک عدد چکر لگاکر پھر واپس ایئر کنڈشنڈ کمروں میں واپس عیاشیاں کرتے ہیں. خیر اسمیں انکا بھی کوئی قصور نہی ہم خود ہی انکو بریانی کے پلیٹ پر انکو ایوانوں میں بیجھتے ہیں. عوام کو اپنی طاقت کا اندازہ نہی. ووٹ کے بعد یہ عیاشیاں کرتے ہیں اور قوم ذلیل سے ذلیل تر ہوتی رہتی ہے. کیوں نہ ہوں. ووٹ قومی امانت ہے اور اسکو آٹے کی بوری کے غوض بھیج دیتے ہیں. ہم سمجھتے ہیں ک یہ ہمارے لیے قانون سازی کرینگے لیکن یہ تو اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے کالا قانون بناکر پھر اقتدار میں آنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوبارہ چوری کے مال کو اکٹھا کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں. اپنے ووٹ کا احترام کریں. ووٹ صرف حقدار کو دیں. شکریہ.
تحریر
صوبیدار میجر ریٹائرڈ
بخت روم شاہ تمعہ خدمت عسکری
سیاسی و سماجی کارکن پی ٹی آئی بونیر خیبر پختونخواہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں