398

پاکستان تحریک انصاف کیا چاہتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کیا چاہتی ہے?. یہ ہم با آسانی مندرجہ ذیل نظم سے بخوبی سمجھ سکتے ہیں. ہم ایک ایسے وزیراعظم کو ڈھونڈنا چاہتے ہیں جو قوم کا خیر خواہ ہو نہ کہ دشمن. جو قوم کے ساتھ آقا والی زبان استعمال نہ کرے بلکہ قوم کے درد کو سمجھے. میرے ملک کو دنیا میں وہ مقام دے جو ایک باغزت قوم کو ملتا ہے.
جو اس ملک خداداد کو دوزح کے بجائے جنت بنادے. اور دنیا کے تمام اقوام کے ساتھ دوطرفہ غزت بخش دوستی رکھے. اس پاکستان کو ایک ایسا ملک بنا دے جہاں ہر وقت سکون اور بہار ہو. ایک ایسا ملک جہاں تعلیم مفت, علاج مفت, بزرگوں کو ایک خاص مقام حاصل ہو. پولیس خدمتگار ہو. فوج ملکی دفاع کرے. عدلیہ, مقننہ اور انتظامیہ اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کرے. دو نمبر لوگوں کی جگہ جیل ہو نہ کہ سرکاری دفاتر.

کوئی دوست نا دشمن ڈھونڈتا ہوں.
ایک دوست شیریں زبان ڈوھونڈتا ہوں.

جو اپنےپیار کی مجھے روشنی بخشے.
جو کردے میرامقدر روشن ڈھونڈتا ہوں

جو میری زندگی کو جنت کا نمونہ بنادے.
بےدرددنیا میں ایسا سجن ڈھونڈتا ہوں

جہاں بہارہی بہار ہو پت جھڑنا آئےکبھی.
اپنےلیے ایسا کوئی گلستان ڈھونڈتاہوں.

جہاں کسی کی زیست میں غم نا ہوں
ایسا خوشیوں بھرا جہاں ڈھونڈتاہوں.
تحریر
صوبیدار میجر ریٹائرڈ
بخت روم شاہ تمغہ خدمت عسکری
سیاسی و سماجی کارکن پی ٹی آئی بونیر خیبرپختونخواہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں