پاکستان کی عمر 72 سال ہے لیکن ابھی تک سیاسی پختگی نہیں آئی

سیاسی نا پختگی.
پاکستان کی عمر 72 سال ہے لیکن ابھی تک سیاسی پختگی نہی آئی. سیاسی پختگی حاصل کیے بغیر کوئی کامیاب سیاستدان نہیں بن سکتا
سیاست کو غیر سنجیدہ عمل سمجھنے اورکرنے والوں کو عوام مسترد کردیتی ہے بلکہ مسترد کر بھی چکے ہیں. لیکن ابھی تک ان کو سمجھ نہی ارہی. اور اپنی اس کمزوری کو چھپانے کے لیے الزام خلائی مخلوق پر لگا رہے ہیں کہ شائید ہمیں انھوں نے ہرایا ہے.
دوسری حطرناک بات یہ ہے کہ اپنے سپورٹرز کو بھی الجھن میں رکھا ہے. خدارا حقیقت کو تسلیم کرکے اپنے ووٹرز اور سپورڑز کو کہیں کہ اب پانچ سال اطمنان سے گزاریں. اور حکومت کی کارکردگی جانچھیں. ہر اچھے کام پر سپورٹ کریں اور غلط کام پر تنقید کریں. تو ملک ترقی کرےگا. لیکن ناپختہ سیاستدانوں نے اسمان سر پر اٹھا کر ہر اچھی اور بُری بات پر شورمچانا شروع کردیا ہے جو سراسر غلط ہے. اس سے ملک میں افراتفری پھیلتی ہے لیکن یاد رکھیں افراتفری پھلانے والوں کا عوام احتساب ضرور کریگی. ملک معاشی طور پر بڑا کمزور ہے. یہ مزید افراتفری کا متخمل نہی ہوسکتا.
تخریر
بخت روم شاہ بونیری

اپنا تبصرہ بھیجیں