355

کہاں جا رہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت پانی کا بحران ہے؟

اخلاقی بحران

کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت پانی کا بحران ہے۔ پاکستان کو ایک مشکل معاشی بحران کا سامنا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ہمیں ایک اخلاقی بحران کا سامنا ہے۔ ہمیں انتہا پسندی کی اس سوچ کا سامنا ہے جو مذہب کے بعد سیاست میں بھی غالب ہوچکی ہے۔یہ انتہا پسندی لوگوں کو بنیادی اخلاقیات سے بھی بے بہرہ کررہی ہے۔

قومیں پانی کے بحران سے نہیں مرتیں، وہ قومیں بھی نہیں جو صحرا میں آباد ہوتی ہیں۔ قومیں بڑے سے بڑے معاشی بحران سے نکل جایا کرتی ہیں۔ مگر تاریخ کا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ جو قومیں اخلاقی بحران کا شکار ہوجاتی ہیں، ایک مکمل تباہی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ہمیں اس نوشتہ دیوار سے اگر بچنا ہے تو اخلاقی بحران کو اپنا سب سے بڑا مسئلہ بنانا ہوگا۔ انتہا پسندی کے اس جن کو قابو کرنا ہوگا جو بڑے بڑے دانشوروں کو عقل و خرد سے محروم کرچکا ہے۔ ہم نے اگر یہ نہیں کیاتوعالم کا پروردگار ہمیں تاریخ کے اس قانون سے کوئی استثنا نہیں دے گا جو اخلاقی طور پر پست اقوام کے بارے میں طے ہے۔ یعنی ایسی قومیں آخر کار تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔
Copied

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں