سعودی شہزادے کا نیا بیان امت مسلمہ کا منہ کالا کرنے کے لیے کافی ہے

سعودی شہزادے کا نیا بیان امت مسلمہ کا منہ کالا کرنے کے لیے کافی ہے۔

“فلسطینی لوگ امریکی صدر ٹرمپ کا کہا مان لیں یا پھر اپنی بکواس بند رکھیں”
(بحوالہ الجزیرہ نیوز)

یقیننا” سعودی عرب کے زوال کے دن شروع ہو چکے ہیں،مگر دعا ہے کہ اللہ مقام مقدسہ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ فرمائے۔
آمین۔

یاد رہے کہ یہی شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے مستقبل کا حکمران ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ صاحب، پردہ نا کرنے کے بارے میں عورتوں کو اجازت دے چکے ہیں، عورتوں کو بغیر ولی کے بیرون ملک سفر کی اجازت مل چکی ہے، اور سعودی عرب میں مندر و گرجا گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

عین کشیدگی کے دنوں میں کشمیر پر بھارت مظالم کی مذمت کی بجائے اسی شہزادے محمد بن سلمان نے بھارت کے ساتھ کم ازکم 70ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جس پر پاکستان کو شدید شرمندگی ہوئ۔

سنا ہے کہ تیل پر چلنے والی گاڑیوں اور مشینوں کو بجلی پر منتقل کیا جا رہا ہے اور اگلے دس سال بعد دنیا کی تقریبا” 90%موٹر گاڑیاں بجلی پر منتقل ہو جائیں گی۔
اگر ایسا ہے تو سعودی حکومت کو مبارک ہو، پاکستان آپکی کوئ مدد نہیں کرے گا۔

Saudi arab Palestin Israel
“فلسطینی لوگ امریکی صدر ٹرمپ کا کہا مان لیں یا پھر اپنی بکواس بند رکھیں”
(بحوالہ الجزیرہ نیوز)

تحریر-#سعیدغالب

اپنا تبصرہ بھیجیں