169

اللہ خیر کریں مقبوضہ کشمیر میں خونی کھیل شروع

جب سے امریکہ کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کا بیان سامنے آیا ہے اور ٹرمپ نے یہ کہ کر بھارتی عوام کی آنکھیں کھولی ہیں کہ مودی نے مجھے سے کہا ہے کہ میں کشمیر کے معاملے پر کردار کروں تب سے مودی حکومت شدید بھوکلاہٹ کا شکار ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ مودی نے اپنی ساری سیاست ہی کشمیر اور بھارت میں بسنے والے دیگر مسلمانوں کو قتل ظلم بربریت کا نشانہ بنا کر کی ۔۔۔!!!

اور یہ ہی وجہ ہے کہ مودی بھارت میں موجود انتہا پسند ہندؤں کے دلوں میں راج کرتا ہے پر اس عقل کے اندھے کو کون سمجھائے کے ایک پارٹی یا پھر ایک تنظیم تو انتہا پسندوں کے دلوں میں راج کرنے سے چل سکتی ہے لیکن ملک کبھی ایسے نہیں چلتا ملک کو چلانے کے لیے آپ کو ظلم و بربریت کو برپا کرنے بجائے اپنے ملک میں موجود نامکمل ایجنڈوں پر توجہ دینے پڑتی ہے جس میں آپکے ملک کی غربت تعمیر و ترقی اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان کو تحفظ فراہم کرنا سر فہرست ہے ۔۔۔۔!!!

اگر ایک عقل رکھنے والا دماغ آج اندرونے بھارت نظر گھمائے تو اسے یہ دکھائی دینے لگے کا بھارت میں آج بھی ایسے نامکمل ایجنڈے موجود جن کا میں نے اوپر ذکر کیا دوسرا اس وقت بھارت میں سب سے اہم نامکمل ایجنڈا کشمیر ہے کیوں کہ کشمیر کی عوام کسی صورت بھارت کے ساتھ نہی رہنا چاہتی کشمیر کی عوام چاہتی ہے کہ جس طرح آج دنیا میں ہر ملک آزادی کی سانس لے رہا ہے اسی طرح انہے بھی بھارت سے علحیدہ ہو کر آزادی کی سانس ملے دوسرا کوئی ملک اپنے ملک میں آزادی کے لیے اٹھنے والی آواز کو نہی دبا سکتا ۔۔۔!!!

اپنے ملک میں موجود اگر کسی حصے سے آزادی کی آواز بلند ہو تو جان لیں کہ اس ملک میں مخصوص طور پر ریاست کے اس حصے کے خلاف کچھ ایسے اقدامات ہو رہے ہیں جو اس حصے میں بسنے والی عوام کی برداشت سے باہر ہیں بھارت جو کچھ اس وقت کشمیر میں کر رہا وہ اس بات کی جیتی جاگتی دلیل اور ثبوت ہے ۔۔۔!!!

روز کشمیر میں کئی مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے مسلمان ماؤں بہنوں کی عزتیں نیلام کی جا رہی ہیں کرفیو کی شکل میں کئیں کئیں دن کشمیری عوام کو خوراک تک میسر نہیں مساجد میں آزادی سے نماز ادا نہی کر سکتے جب بھارتی فوج سے تعلق رکھنے والے کسی بھی کیپٹن میجر کا دل کرے تو چند فوجیوں کے ساتھ ڈنڈے اٹھا کر نہتے کشمیریوں پر برسانا شروع کر دیتے ہیں اور یہ سب کچھ صرف اس بات پر کیا جا رہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کی بات کرتے ہیں ان کے دلوں میں پاکستان کی محبت پائی جاتی ہے ۔۔۔!!!

بھارت آج جو کچھ بھی کشمیر میں کر رہا ہے میری اس بات کو بھارت آج کسی صفحے پر لکھ لے کہ یہ سب کچھ بھارت کی تباہی کا سبب بنے گا بھارت نے جو دس لاکھ فوجی کشمیر میں بیٹھا رکھے ہیں انکے اخراجات سالانہ کھربوں میں ہیں اور یہ بھارت کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہے دوسرا اگر بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت نہی کرتا اور یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کی معاملے پر وہ ایل او سی کا استعمال کر کے پاکستان کو کشمیری بھائیوں کی سفارتی آزادی اور خودمختاری کی بات کرنے سے روک سکتا ہے تو یہ بھارت کی غلط فہمی ہے پاکستان کشمیر کی حمایت کشمیر کے آزاد ہونے تک جاری رکھے گا۔۔۔!!!

تیسرا اگر بھارت کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کا ارادہ رکھتا ہے تو بڑے پیار سے کہ رہا ہوں ایسا کرنے کا سوچنا بھی مت کیونکہ اس پر بھارت کشمیر کے ساتھ ساتھ ان دس لاکھ فوجیوں کی جانوں کا بھی سودا کرے گا جنہوں نے ہزاروں معصوم کشمیریوں کی جانوں کا ضیاع کیا کیونکہ ہم پاکستانی اس طاق میں ہیں کہ معصوموں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب بھارت سے سود سمیت واپس لیں۔۔۔!!!!

سیانے یہ بھی کہتے ہیں کہ جو بات پیار سے حل ہوسکتی ہے اس میں کسی قسم کے فساد کی ضرورت نہی اب یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ خون خرابہ چاہتا ہے یا طریقے سے بیٹھ کر کشمیر کے معاملے کو حل کرنے کی بات چیت کرتا ہے یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ فیصلہ ٹیبل پر ہو یا پھر میدان جنگ میں اب وقت آچکا ہے کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کروایا جائے اس معاملے میں پاکستان بہت سنجیدہ ہے فیصلہ بھارت کو کرنا ہے کہ وہ اپنے لیے خیر چنتا ہے یا پھر تباہی ۔۔۔۔!!!

وسلام ۔۔۔!!!

پاکستان کا بیٹا ۔۔۔!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں