مساجد حملہ الیومیناٹی نے کروایا، ثبوت

اس تصویر میں عیسائی دہشتگرد نے ہاتھ سے جو علامت بنائی ہے یہ 666 ہے جو کہ دجالی تنظیم “الیومیناٹی / فری میسن / صیہونی کی نشانی ہے.

نیو زیلینڈ مسجد پر حملہ

اس 666 کو بنیادی طور پر دجال یا شیطان کا نمبر کہا جاتا ہے. صیہونی اسےعام الفاظ میں ذو معنی بنانے کے لیے انگلش لفظ FOX بھی لکھتے ہیں. لفظ Fox انگلش الفابیٹ کو آگے پیچھے کرکے 6 کے ہندسے کو تین مرتبہ دہرانے سے بنتا ہے. اس Fox یا لومڑی کے علامتی خاکے یا تصاویر آجکل آپ کو پاکستان میں موجود مساجد کے اندر کی گئی پینٹنگ یا شیشہ نگاری میں بھی نظر آئےگا. اسکے علاوہ آرٹ کے شعبے میں یہ چیز اور بفومیٹ بہت نظر آتے ہیں.




ہالی ووڈ سے لیکر بالی ووڈ تک Fox کے نام سے بنے بیشمار فرینچائز، چینلز، کمپنیاں موجود ہیں اور یہ سب دجال یا شیطان کو اپنی حمایت کا یقین دلانے یا یوں سمجھیں کہ خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہاتھ سے 666 کی علامت بناتے ہیں جیسے اس دہشتگرد نے 50 مسلمان شہید کرکے مشن مکمل ہونے کے بعد بنائی ہے.

آپ بیشک اس دہشتگرد کو عیسائی کہیں لیکن یہ حقیقی عیسائی کبھی نہیں ہوسکتا کیونکہ اصل عیسائی 666 سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ 666 یعنی دجال کو عیسائیت میں “اینٹی کرسچن” کہا جاتا ہے.

قارئین!

آپ کو یہ سب بتانے کا مقصد یہ سمجھانا ہے کہ مساجد حملے کے پیچھے ایک عیسائی کو استعمال کیا گیا ہے لیکن حملہ الیومیناٹی فری میسن صیہونیوں نے کروایا ہے. ہتھیاروں پر صلیبی جنگوں کے حوالے دیکر دراصل صیہونیوں نے اسلام کے خلاف جنگ کا طبل بجایا ہے.




صیہونی پردے کے پیچھے ہیں لیکن اپنی علامات سے مسلسل ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ سب انہوں نے کروایا ہے. مسلم امہ نے اگر اب بھی ہوش نہیں کیا اور صیہونیوں کے خلاف صف آرائئ نہ کی تو خدا کی قسم اللہ ہمیں زلیل و رسوا کرکے بھی اپنے دین کی طرف پھرنے کی طاقت رکھتا ہے.

تحریر : یاسررسول

اپنا تبصرہ بھیجیں