Indian pilot 1,223

انڈین پائلٹ کو کیوں واپس کیا جا رہا ہے – جواب جانئے

اگر جنگ کے بادل ایک پائلیٹ کی رہائی سے جھٹ سکتے ہیں تو کوئی ہرج نہیں

عالمی قوانین اس بات کا پابند بناتے ہیں کہ حادثاتی طور پر دوسروں کی سرحد میں جانے والے فوجیوں کو واپس کیا جائے

جنیوا کنونشن کے معاہدوں پر پاکستان نے دستخط کر رکھے ہیں




اسے واپس نہ کرنے کا میری نظر میں ایک جواز ہمارے پاس بن سکتا تھا جب اس فوجی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوتیں جیسے فوج کی طرف سے کہا بھی گیا تھا کہ کوئی ایسی ویڈیو نہ بنا کر شئیر کریں جس سے پاکستان اور فوج کے لیے مسئلہ بن جائے ہم نے فوج کی نقل حرکت کی ویڈیو تو نہیں بنائی لیکن بھارتی پائلیٹ کی بنا کر شئیر کر دی جس کا نقصان یہ ہو رہا ہے ہمیں اسے جلدی واپس کرنا پڑ رہا ہے

اگر ویڈیو یا کوئی ثبوت نہ ہوتا تو ہم یہ کہے دیتے کہ ہمارے پاس تو ہے ہی نہیں کچھ دن گزار کر اسے میڈیا پر لے آتے کہ ہم نے ایک جاسوس پکڑا ہے اور اس کے ساتھ پھر جاسوسی والے قانون سے خاطر مدارت کرتے اب ہماری مجبوری تھی چائے پلانا اور سہولیات دینا اور واپس کرنا




تحمل سے کام لیا جائے حکومت اور فوج معاملات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سمجھداری سے کام لے رہے ہیں اور ہمیں ان کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے

Indian pilot

عبدالجبار دریشک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں